Nagpur High Court issues notice to Maharashtra government on APCR petition : ناگپور ہائی کورٹ کا مہاراشٹر حکومت کو نوٹس،اے پی سی آر کی پٹیشن پر جنم سرٹیفکیٹ منسوخی کا معاملہ
عدالت نے ریاستی حکومت، چیف سکریٹری، ضلع کلکٹر، تحصیلدار اور نائب تحصیلدار سمیت تمام مدعا علیہان کو دو ہفتے کے اندر جواب پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔
APCR holds people’s tribunal: آسام میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے ظلم پر اے پی سی آر نے کیا عوامی ٹریبونل کا انعقاد، کہا-آئین کی روح خطرے میں
مقررین نے انکشاف کیا کہ کس طرح آسام میں ریاستی سرپرستی میں مسلمانوں کو غیر ملکی قرار دے کر گھروں سے بے دخل کیا جا رہا ہے اور حراستی مراکز میں اذیت ناک زندگی گزارنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔
گڑگاؤں میں بنگالی نژاد مسلم مزدوروں کے خلاف ظلم وستم کا الزام، اے پی سی آر نے حالات کا لیا جائزہ
سماجی تنظیم ایسوسی ایشن فارپروٹیکشن آف سول رائٹس کی فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کا کہنا ہے کہ پچھلے ایک ہفتے کے دوران گڑگاؤں میں 200 سے زائد افراد کو غیرقانونی طورپرحراست میں لیا گیا ہے۔ زیادہ ترافراد کا تعلق مغربی بنگال سے ہے اوریہ لوگ دہائیوں سے تعمیرات، گھریلوکام، فیکٹریوں، صفائی، ری سائیکلنگ اور ڈرائیوری جیسے شعبوں میں کام کرکے شہرکی معیشت میں اہم کردارادا کررہے ہیں۔
APCR and Karwan-e-Mohabbat’s joint report on Sambhal violence: سنبھل تشدد میں پانچ مسلمانوں کی ہلاکت پر اے پی سی آر اور کاروانِ محبت نے جاری کی مشترکہ رپورٹ، پولیس پر لگایا جانبداری کا الزام
رپورٹ کے شریک محقق نوشرن سنگھ نے کہا کہ رپورٹ پڑھ کر انسان لرز اٹھتا ہے۔ کم عمر لڑکیوں کی گرفتاری، قانونی کارروائی کے بغیر مکانات کا انہدام اور روزمرہ کی سہولیات کو بطور سزا استعمال کرنا ریاستی جبر کی بدترین مثالیں ہیں۔
Murshidabad Communal Violence: مرشدآباد میں فرقہ وارانہ تشدد کی حقائق پر مبنی رپورٹ میں حیران کن انکشافات، جانیے کیا کہتی ہے اے پی سی آر اور بندی مکتی کمیٹی کی مشترکہ رپورٹ
APCR کی ٹیم نے مسلسل 14 دن تک متاثرہ علاقوں میں تحقیق کی، جب کہ بندی مکتی کمیٹی نے شمشیر گنج تھانے میں درج تقریباً 300 ایف آئی آرز کا تجزیہ کیا۔
اے پی سی آر کی حمایت سے الہ آباد ہائی کورٹ میں کامیابی، سنبھل انتظامیہ کو آزاد جنت نشا اسکول کی زمین سے بے دخل کرنے کی کوشش سے روکا گیا
الہ آباد ہائی کورٹ نے آزاد جنت نشا اسکول کواس کی زمین سے بے دخلی کے معاملے میں بڑی راحت دی۔ یہ اسکول سنبھل کے علاقے عالم سرائے میں واقع ہے اورایک دیرینہ تعلیمی ادارہ ہے، جوکئی دہائیوں سے بلا رکاوٹ تعلیمی خدمات انجام دے رہا ہے۔
سنبھل فسادات کے ملزم محمد ارشد کوالہ آباد ہائی کورٹ سے ملی ضمانت، اے پی سی آرکی لیگل ٹیم کی بڑی کامیابی
محمد ارشد کو24 نومبر2024 کوسنبھل کی شاہی جامع مسجد کے قریب ایک متنازعہ سروے کے دوران ہونے والے تشدد کے سلسلے میں گرفتارکیا گیا تھا، جس نے علاقے میں بڑے پیمانے پر بدامنی کو جنم دیا تھا۔ ارشد پرکئی دیگر افراد کے ساتھ، جائے وقوعہ پر موجود ہونے، آتش زنی، پتھراؤ اور فرقہ وارانہ کشیدگی کو بھڑکانے کی کوشش کرتے ہوئے مبینہ طور پر پولیس پر حملہ کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔
Protection Waqf Land: ملک میں وقف املاک کے تحفظ اورخطرات سے نمٹنے کے لئے اے پی سی آراورآئی ایم سی آرکا مشترکہ اجلاس، مختلف سیاسی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران نے اٹھایا سوال
انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں"وقف اراضی کی حفاظت" پر منعقدہ عوامی اجلاس میں ہندوستان بھر میں وقف املاک کو بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لئے سیاسی رہنماؤں، شہری حقوق کے کارکنوں، قانونی ماہرین، ماہرین تعلیم، اورمتعلقہ شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
APCR Condemns Police Crackdown in Gujarat: سول سوسائٹی تنظیم اے پی سی آر نے گجرات میں مبینہ تارکین وطن شہریوں کے خلاف پولیس کریک ڈاؤن کو قرار دیا طاقت کا بے جا استعمال
ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس نے 26 اپریل کو دیر رات ہزاروں مبینہ تارکین وطن کی گرفتاری پر شدید نکتہ چینی اور مبینہ شہریوں کو حراست میں لیے جانے کے عمل کی مذمت کی ہے۔





