APCR Submits Memorandum to District Officials: مغربی بنگال میں ایس آئی آر کے دوران خارج ووٹروں کے نام بحال کرنے کا مطالبہ، اے پی سی آر نے تمام اضلاع کے حکام کو سونپی درخواست
ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس نے تمام ڈسٹرکٹ مجسٹریٹس کو بیک وقت تحریری درخواستیں دیں، اہل شہریوں کو حقِ رائے دہی سے محروم نہ کرنے اور قانونی طریقۂ کار و شفافیت یقینی بنانے پر زور
Delhi Mosque Bulldozer Action, Opposition Reaction: سڑک چوڑی کرنے کے نام پرایک اور مسجد پر بلڈوزر، سیاسی لیڈران نے اٹھائی آواز، اپوزیشن نے لگایا مذہب کی سیاست کا الزام
دہلی کے شالی مار باغ میں مسجد اور اس کے آس پاس کی مبینہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کے بعد سیاسی لیڈران کی جانب سے آوازیں بلند ہونے لگی ہیں، اپوزیشن نے بی جے پی پر مذہب کے نام پر سیاست کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
Jalil Akhtar: مغربی بنگال، بنگلہ دیشی شہری ہونے کے شبہے میں 87 روز حراست میں رہنے کے بعد 70 سالہ شہری کو اے پی سی آر کی کوششوں سے ملی ضمانت
جلیل اختر کو 19 جون کو پولیس نے حراست میں لیا تھا، عدالت نے سرکاری دستاویزات کی تصدیق، عمر اور دیگر حالات کا جائزہ لینے کے بعد ضمانت منظور کی
Saharanpur Mosque Demolition: رات کو فیصلہ، صبح ایکشن! سہارنپور میں مسجد پر چلا بلڈوزر، اکھلیش، مایاوتی اور اویسی نے کیا کہا؟
سہارنپور کلکٹریٹ احاطے میں واقع مسجد کو انتظامیہ نے سخت سکیورٹی کے درمیان منہدم کر دیا۔ کیرانہ کی سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ اقرا حسن کو ہاؤس اریسٹ کیا گیا، جبکہ عمران مسعود، مایاوتی اور اسدالدین اویسی نے حکومت پر سنگین الزامات عائد کیے۔
مسلم نوجوان پر مبینہ تشدد کے معاملے میں اے پی سی آر کی مداخلت پر محکمہ جنگلات کے 5 ملازمین کے خلاف ایف آئی آر درج
اے پی سی آر نے مطالبہ کیا ہے کہ تحقیقات کے دوران ملزمان کے سرکاری عہدے یا محکمہ جاتی حیثیت کو کسی بھی صورت میں تفتیش پر اثر انداز نہ ہونے دیا جائے اور تمام فریقوں کے ساتھ یکساں قانونی برتاؤ یقینی بنایا جائے۔
طویل حراست اوربغیرٹرائل قید کے معاملے پراے پی سی آر کا مباحثہ، قانونی ماہرین نے انصاف اورآئینی حقوق سے متعلق کیا تبادلہ خیال
مباحثے کے مرکز میں اسٹوڈنٹس لیڈر عمر خالد اور شرجیل امام کی طویل زیرِحراست مدت بھی رہی، جوفروری 2020 کے شمال مشرقی دہلی فسادات کے سلسلے میں غیرقانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کے تحت گرفتارکئے گئے تھے۔ دہلی پولیس نے دونوں پر فسادات کی مبینہ سازش میں اہم کردارادا کرنے کے الزامات عائد کئے ہیں۔
Workers protest Case: اے پی سی آرکوعدالت سے بڑی راحت، نوئیڈا میں ہوئے مزدوروں کے احتجاج سے متعلق مقدمے میں ضمانت
نوئیڈا اورگریٹرنوئیڈا میں مزدوروں کے احتجاج کے بعد پیدا ہونے والے وسیع تر قانونی معاملات کا حصہ ہے۔ مزدوروں نے اجرت، اوور ٹائم کی ادائیگی، کام کے حالات اور دیگر بنیادی حقوق سے متعلق اپنے مطالبات کے لیے احتجاج کیا تھا۔ احتجاج کے دوران صورتِ حال میں کشیدگی پیدا ہونے کے بعد متعدد افراد کے خلاف فوجداری مقدمات درج کئے گئے، جس کے نتیجے میں کئی مزدور اور دیگر افراد طویل قانونی کارروائی کا سامنا کرنے پر مجبور ہوئے۔
گجرات ہائی کورٹ سے اے پی سی آر کو بڑی قانونی کامیابی، منڈرا میں 4 مذہبی مقامات کے انہدام پر روک، جانئے مکمل تفصیل
ہائی کورٹ میں درخواست گزاروں کی جانب سے مؤقف اختیارکیا گیا کہ گجرات لینڈ ریوینیو ایکٹ ایسے احکامات کے خلاف اپیل کا قانونی حق فراہم کرتا ہے اور اپیل دائر کرنے کے لئے 90 دنوں کی مدت مقرر ہے۔ صرف 5 دن میں انہدام کا حکم نافذ کرنے کی ہدایت نہ صرف اس قانونی حق کو عملاً سلب کرنے کے مترادف ہے بلکہ یہ اصولِ انصاف کی بھی صریح خلاف ورزی ہے۔
A Big Legal Success for APCR: اے پی سی آر کو سپریم کورٹ سے بڑی قانونی کامیابی، کھنڈوا میں 25 مکانات کے انہدام پر کورٹ نے لگائی عبوری روک
ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر) نے مدھیہ پردیش کے ضلع کھنڈوا میں 25 رہائشی مکانات کو منہدم کیے جانے کے خلاف سپریم کورٹ آف انڈیا سے فوری عبوری تحفظ حاصل کر لیا ہے، جس کے نتیجے میں مجوزہ انہدامی کارروائی فی الحال روک دی گئی ہے۔
Big Legal Success for APCR: اے پی سی آر کو بڑی قانونی کامیابی، 2022 کھرگون فسادات کیس میں تمام 11 ملزمان باعزت بری
اے پی سی آر نے مدھیہ پردیش کے ضلع کھرگون کی چوتھی ایڈیشنل سیشنز عدالت (مندلیشور) کے اس اہم فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے، جس میں سیشنز ٹرائل نمبر 75/2022 (کرائم نمبر 237/2022، تھانہ کھرگون) میں نامزد تمام گیارہ ملزمان کو تمام الزامات سے عدالت کے ذریعے باعزت بری کر دیا گیا۔





