Amit Shah addresses the House on Pahalgam attack: پاک مقبوضہ کشمیر ہندوستان کا ہے اور بی جے پی کی حکومت ہی اس کو واپس لائے گی:امت شاہ
وزیرداخلہ امت شاہ نے کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس دہشت گردی میں بھی ووٹ اور مذہب دیکھتی ہے۔ پہلگام حملے کی شام میں خود کشمیر گیا تھا،میں اس دن کو کبھی نہیں بھول سکتا ۔اس حملے کا جواب دینے کیلئے جو کچھ فوری اقدامات کئے جاسکتے تھے ،ہندوستان نے کیا۔
Operation Shivshakti: آپریشن شیو شکتی کے تحت پونچھ میں فوج نے دو دہشت گردوں کو کیا ڈھیر، تین ہتھیار برآمد
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے منگل کو لوک سبھا میں بتایا کہ پہلگام واقعہ کو ان تینوں دہشت گردوں نے انجام دیا ہے۔ امت شاہ نے ایوان میں دہشت گردوں کی شناخت سے متعلق حقائق بتائے تھے۔ اس کے علاوہ ایف ایس ایل چنڈی گڑھ میں جائے وقوعہ سے برآمد شدہ کارتوسوں کی میچنگ کے بعد پہلگام حملے میں ان دہشت گردوں کے ملوث ہونے کی تصدیق ہوگئی۔
Shah & Akhilesh Yadav exchange barbs in Lok Sabha: لوک سبھا میں آپریشن سندور پر بحث کے دوران وزیر داخلہ امت شاہ اور اکھلیش یادو میں لفظی جنگ، شوروغل میں ڈوبا ایوان
وزیرداخلہ نے دعویٰ کیا کہ فوج اور سی آر پی ایف نے دہشت گردوں کے آقا کو بھی مار گرایا۔ اس پر اکھلیش یادو نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے آقا پاکستان میں ہیں۔ جس پر امت شاہ نے طنزیہ انداز میں جواب دیا، کون... آپ کی پاکستان سے بات ہوتی ہے کیا؟
“Pakistan is Congress’s mistake”: ’’کانگریس کی غلطی ہے پاکستان‘‘، امت شاہ نے لوک سبھا میں کانگریس پر کی سخت تنقید
انھوں نے کہا کہ پاکستان کانگریس کی غلطی ہے اور اگر کانگریس نے تقسیمِ ہند کو قبول نہ کیا ہوتا تو آج پاکستان وجود میں نہ آتا۔
PM Modi lauds Amit Shah: پی ایم مودی نے لوک سبھا میں وزیر داخلہ امت شاہ کے خطاب کو سوشل میڈیا پر کیا شیئر، کہا-نہایت اہم، مفصل اور سنجیدہ خطاب
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر وزیر اعظم مودی نے لوک سبھا میں وزیر داخلہ امت شاہ کے خطاب کی ویڈیو لنک پر مشتمل ٹویٹ کو شیئر کیا۔
HM Amit Shah attack on Congress: سلمان خورشید کا انٹرویو میں اپنے موبائل میں محفوظ کرکے لایا ہوں، آپ چاہیں توپارلیمنٹ میں دکھا سکتے ہیں: امت شاہ نے کانگریس پر بولا بڑا حملہ
سابق وزیرداخلہ پی چدمبرم پرتنقید کرتے ہوئے وزیرداخلہ امت شاہ نے کہا کہ مجھے جان بوجھ کربہت افسوس ہوا کہ کل اس ملک کے سابق وزیرداخلہ پی چدمبرم نے سوال اٹھایا کہ کیا ثبوت ہے کہ یہ دہشت گرد پاکستان سے آئے تھے۔ وہ کیا کہنا چاہتے ہیں؟
Amit Shah in Lok Sabha: ’’آپ دہشت گردوں کا مذہب دیکھ کر دکھی نہ ہوں…‘‘، لوک سبھا میں اپوزیشن کے ہنگامے پر برہم ہوئے امت شاہ
امت شاہ نے لوک سبھا میں کانگریس لیڈر چدمبرم کے تبصرے کا بھی جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ پیر کو وہ ہم سے پوچھ رہے تھے کہ دہشت گرد کہاں سے آئے؟ مجھے بہت دکھ ہوا کہ پیر کو اس ملک کے سابق وزیر داخلہ چدمبرم جی نے سوال اٹھایا کہ کیا ثبوت ہے کہ یہ دہشت گرد پاکستان سے آئے تھے؟
HM reminds Congress blunder in Lok Sabha: وزیر داخلہ امت شاہ نے لوک سبھا میں کانگریس کو اس کی غلطی یاد دلائی، کہا- سندھ آبی معاہدہ ایک غلطی تھی
امت شاہ نے کہا کہ میں چدمبرم جی کو کہنا چاہتا ہوں کہ ہمارے پاس ثبوت ہیں کہ تینوں پاکستانی تھے۔ دو کے تو پاکستان کے ووٹر ہونے کی بات موجود ہے۔ ان کے پاس جو چاکلیٹ ملیں، وہ بھی پاکستان میڈ ہے۔
Amit Shah’s Speech in Lok Sabha: ’’پہلگام میں ملوث تینوں دہشت گرد آپریشن مہادیو میں مارے گئے…‘‘، وزیر داخلہ امت شاہ نے لوک سبھا میں کیا انکشاف
ہندوستانی فوج، سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس کے ایک مشترکہ آپریشن مہادیو میں پہلگام دہشت گردانہ حملے میں ملوث تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ اس کی جانکاری مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے لوک سبھا میں دی۔
Best wishes to Divya Deshmukh: دیویہ دیشمکھ کی تاریخی فتح پر ملک بھر میں جشن، وزیراعظم نریندر مودی، وزیرداخلہ امت شاہ اور اپوزیشن لیڈروں کی مبارکباد
دیویہ دیشمکھ کی یہ فتح نہ صرف ایک عالمی اعزاز ہے بلکہ ایک نئی نسل کے اعتماد اور محنت کی گواہی ہے۔ ان کی کامیابی نے شطرنج کے کھیل کو ایک بار پھر بھارت میں مرکز توجہ بنا دیا ہے، اور قوم بھر میں ان کے اعزاز میں جشن کا ماحول ہے۔





