Lok Sabha Election 2024: ‘جب لوگ الیکشن لڑنے لگتے ہیں…’، امیٹھی سے کانگریس امیدوار کے ایل شرما نے ووٹ ڈالنے سے پہلے کہی یہ بڑی بات؟
کے ایل شرما نے کہا کہ، عوام کی ترقی جو رک گئی ہے شروع کی جائے گی۔ راہل گاندھی جی نے کہا کہ جو کچھ رائے بریلی میں ہوگا وہ امیٹھی میں بھی ہوگا، اس سے مجھے بہت طاقت ملی ہے۔
Priyanka Gandhi on Amethi and Raebareli: امیٹھی اور رائے بریلی کو ہم کبھی نہیں چھوڑ سکتے،دونوں سیٹوں پرکانگریس کی جیت ہوگی:پرینکاگاندھی
بی جے پی کے لیڈران چاہتے ہیں کہ ہم دونوں یہاں الیکشن لڑنےمیں پھنس جائیں...ہم اپنی پارٹی کے لیے جو بھی اچھا لگے گا وہ کریں گے۔راہل گاندھی کے رائے بریلی سے الیکشن لڑنے پر پرینکا گاندھی نے کہا، 'اس میں کیا بڑی بات ہے، یہ ان کی ماں کی سیٹ ہے، یہ ان کا پارلیمانی حلقہ ہے۔
Akhilesh Yadav On PM Modi: کھٹا کھٹ سے گھبرائے لوگوں کو عوام اقتدار سے ہٹا دے گی پھٹا پھٹ، پھٹا پھٹ:اکھلیش یادو
ایس پی سربراہ نے کہا، "وہ کہتے ہیں کہ الیکشن کے بعد ہم بیرون ملک چلے جائیں گے، لیکن ملک کے لوگ جانتے ہیں کہ انہوں نے اپنے کچھ اہم لوگوں کو یکے بعد دیگرے بیرون ملک بھگا دیاہے ۔ اس کے لوگ یکے بعد دیگرے بیرون ملک فرار ہوچکے ہیں۔
Karni Sena come out against BJP: بی جے پی کے خلاف کرنی سینا نے کھولا محاذ، اسمرتی ایرانی کے خلاف امیٹھی میں ہوگیا کھیل، راجپوت ووٹر بی جے پی سے ناراض
کرنی سینا جو لوک سبھا انتخابات میں گجرات، راجستھان اور مغربی یوپی میں راجپوتوں کی ناراضگی کے نام پر سیاست کر رہی تھی، اب مشرقی یوپی میں آگئی ہے۔ امیٹھی میں کرنی سینا نے بی جے پی اور اسمرتی ایرانی کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔
Dinesh Sharma’s remark over Rahul contesting from Raebareli: رائے بریلی سے تاریخی شکست کا سامنا کرنے جارہے ہیں کانگریسی شہزادے راہل گاندھی: دنیش شرما
سپر واریئرس کی میٹنگ میں ایم پی شرما نے کہا کہ مہایوتی کی تمام پارٹیاں ایک دوسرے کے ساتھ بہترین تال میل کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔ بی جے پی اس اتحاد میں بڑے بھائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔ امیدوار کوئی بھی ہو، تینوں پارٹیوں کے کارکنان اسے جتوانے کے لیے محنت کر رہے ہیں۔
Amethi Political Scenario: امیٹھی میں کتنے ہیں مسلمان،کس ذات کا فیکٹر یہاں طے کرتا ہے جیت اور ہار
رپورٹ کے مطابق اگر ہم امیٹھی لوک سبھا سیٹ کے ذات پات کے مساوات کی بات کریں تو یہاں سب سے زیادہ آبادی او بی سی کیٹیگری کی ہے۔ امیٹھی لوک سبھا حلقہ میں او بی سی زمرہ کے تقریباً 34 فیصد ووٹر ہیں۔ جبکہ دلت طبقے کے ووٹروں کی تعداد تقریباً 26 فیصد ہے۔
Lok Sabha Election & Amethi Seat: امیٹھی میں کانگریس کررہی ہے 1981 والے فارمولے کو دوہرانے کی تیاری،راجیو گاندھی کو اس فارمولے سے ملی تھی کامیابی،اب راہل کی باری
امیٹھی لوک سبھا کے لیے نامزدگی کا عمل 26 اپریل کو ہی شروع ہو گیا ہے۔ کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 3 مئی اور کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 6 مئی ہے۔ امیٹھی لوک سبھا 2024 میں پانچویں مرحلے کے تحت 20 مئی کو ووٹنگ ہونی ہے۔
Amethi Lok Sabha Election 2024: امیٹھی-رائے بریلی پر تعطل ختم، نامزدگی داخل کرنے سے پہلے رام للا کا درشن کریں گے راہل-پرینکا!
راہل گاندھی نے کیرالہ کی وائناڈ سیٹ سے بھی پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔ ایسے میں کانگریس کی پوری توجہ وائناڈ سیٹ پر ہے۔ یہاں 26 اپریل کو ووٹنگ ہوگی۔
Amethi Lok Sabha Election: امیٹھی سے کانگریس امیدوار ہو سکتے ہیں رابرٹ واڈرا، اسمرتی ایرانی کے خلاف الیکشن لڑنے کے متعلق کہی بڑی بات
رابرٹ واڈرا نے یہ بھی کہا کہ امیٹھی کے لوگوں کو احساس ہو گیا ہے کہ انہوں نے اسمرتی ایرانی کو منتخب کر کے غلطی کی ہے۔ اب یہاں کے لوگ بھی چاہتے ہیں کہ گاندھی خاندان کا کوئی فرد الیکشن لڑے۔