Bharat Express

Amanatullah khan

امانت اللہ خان نے ای ڈی کے سمن کو چیلنج کیا تھا۔ عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں طلب کیا ہے۔

ای ڈی نے الزام لگایا کہ غیرقانونی پیسوں سے 36 کروڑو روپئے کی جائیداد خریدی گئی۔ حالانکہ لین دین 13.4 کروڑ روپئے کے طورپر دکھایا گیا تھا۔ ای ڈی نے الزام لگایا کہ دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان نے 8 کروڑ روپئے نقد دیا تھا۔ ای ڈی نے یہ بھی کہا کہ معاملے میں ابھی دیگرلوگوں کے خلاف جانچ جاری ہے۔

ای ڈی نے ایک بیان میں کہا کہ امانت اللہ خان کی جانب سے وقف بورڈ کی جائیدادوں کو غلط طریقے سے لیز پر دے کر اور بورڈ کی چیئرمین شپ کے دوران ملازمین کی غیر قانونی بھرتی کے معاملے میں چھاپے مارے گئے تھے۔

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے الزام لگایا تھا کہ عام آدمی پارٹی کو تباہ کرنے کی مہم چلائی جا رہی ہے اور پارٹی لیڈران کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔

اروند کیجریوال نے مزید کہا، "عآپ لیڈروں کے خلاف ایک فرضی مقدمہ چل رہا ہے، مودی کے کاموں اور الفاظ میں تکبر ہے، مودی نے ملک کا ماحول خراب کر دیا ہے، ہر کوئی ان سے خوفزدہ ہے"۔

امانت اللہ نے صحافیوں کو بتایا، 'ای ڈی کی ٹیم صبح سات بجے آئی۔ ای ڈی نے 12-14 گھنٹے تک تلاشی لی۔ میرے گھر سے کچھ نہیں ملا۔ یہ پرانا معاملہ ہے جس پر اب ایکشن لیا جا رہا ہے۔ سی بی آئی نے 2016 میں کیس درج کیا تھ

 عام آدمی پارٹی  کے رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا نے کہا کہ آج اگر کوئی لیڈر ان مقدمات سے آزاد ہونا چاہتا ہے تو وہ بی جے پی یا این ڈی اے میں شامل ہوسکتا ہے۔ جو بی جے پی میں شامل ہوگا اسے انعام ملے گا اور جو بی جے پی کے خلاف آواز اٹھائے گا، اس کے خلاف ای ڈی نام کا مہمان آئے گا۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے دہلی وقف بورڈ میں غیر قانونی تقرریوں سے متعلق مبینہ بدعنوانی کے معاملے میں ان کے خلاف مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی ایف آئی آر اور دہلی کے انسداد بدعنوانی بیورو (اے سی بی) کی ایک ایف آئی آر کا نوٹس لیا ہے۔

دہلی حج کمیٹی کو طویل انتظار کے بعد نیا چیئرمین مل گیا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے دہلی حج کمیٹی کے چیئرمین کے لئے بی جے پی رکن کوثر جہاں کے نام کو منظوری دی ہے۔

Delhi MCD Election 2022: دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات میں عام آدمی پارٹی کے 134 کونسلر منتخب ہوئے ہیں جبکہ بی جے پی کو 104 سیٹوں پر کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ کانگریس کے 9 کونسلروں کے علاوہ تین آزاد امیدوار جیت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔