UP Madarsa Education Act 2004: سپریم کورٹ نے کس بنیاد پر لگائی یوپی مدرسہ ایکٹ 2004 سے متعلق الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر روک؟
الہ آباد ہائی کورٹ نے یوپی مدرسہ ایکٹ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ سنایا تھا، جس پر سپریم کورٹ نے روک لگا دی ہے۔ عدالت نے کہا کہ عدالت ہائی کورٹ کو چیلنج دینے کا مطالبہ کرنے والی عرضیوں پر یوپی حکومت سمیت دیگر سبھی فریق کو نوٹس جاری کرتی ہے۔ 30 جون 2024 کو یا اس سے پہلے جواب داخل کرنا ہوگا۔
UP Board of Madarsa Education Act 2004: یوپی مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کو قرار دیا گیا غیر آئینی، ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد ہزاروں طلبا کا مستقبل تاریک؟
یوپی مدرسہ بورڈ قانون کو الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بینچ نے غیرآئینی ٹھہرا دیا ہے۔ اس کا مدارس کے طلبا کے مستقبل پراثر پڑسکتا ہے۔
SP MP Rizwan Zaheer Got Conditional Bail: سابق رکن پارلیمنٹ رضوان ظہیر کو قتل معاملے میں ملی مشروط ضمانت
رضوان ظہیرتقریباً دو سال یوپی کے للت پورجیل میں بند ہیں۔ پہلے وہ بلرام پور کے ضلع جیل میں بند تھے۔ بعد میں انہیں للت پورکے جیل میں بھیج دیا تھا۔
Gyanvapi Masjid Case: مسلم فریق نے مالکانہ حق معاملے میں سپریم کورٹ میں داخل کی عرضی، کہا- عبادت گاہ ایکٹ 1991 میں ہائی کورٹ کی مداخلت غلط
گیان واپی مسجد کے تہہ خانہ میں ہندوفریق کو ملی پوجا کی اجازت کے بعد مالکانہ حق میں مسلم فریق نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ عدالت عظمیٰ میں ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج دیا گیا ہے۔
Gyanvapi Case Verdict: گیان واپی کے ویاس جی تہہ خانے میں جاری رہے گی پوجا، الہ آباد ہائی کورٹ نے کہا- وارانسی کورٹ کا فیصلہ درست
عدالت نے فریقین کے درمیان طویل بحث کے بعد 15 فروری کو فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ پانچ دن تک جاری رہنے والی سماعت کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ سپریم کورٹ کے سینئر وکیل سی ایس ویدیا ناتھن اور وشنو شنکر جین نے ہندو فریق کی طرف سے بحث کی۔
Fourth Anniversary of the Delhi Riots 2020: دہلی فسادات کی چوتھی برسی پر منعقدہ کانفرنس میں دانشوروں نے کہا – لوگ بناگولیاں چلائے ایک دوسرے کے خلاف کھڑے ہورہے ہیں
مونیکا اروڑہ، وکیل، جی آئی اے کی کنوینر، نے "نئی نسل کی جنگ: انفارمیشن وار" پر زور دیتے ہوئے بتایا کہ کس طرح بنیاد پرست اور مذہب پسند قوتیں کمیونٹی کے پرامن ماحول کو فرقہ وارانہ فسادات میں بدل دیتی ہیں۔
Gyanvapi Masjid Case: گیان واپی مسجد سمیت تمام عبادت گاہوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری، جماعت اسلامی ہند نے اٹھایا سوال
جماعت اسلامی ہند کا کہنا ہے کہ گیان واپی مسجد معاملے میں کورٹ کی یہ دلیل قطعی غلط ہے اورنا واقفیت کی بنیاد پردی گئی ہے۔ سچائی تویہ ہے کہ تہہ خانے میں کبھی کوئی پوجا ہوئی ہی نہیں اورنہ ہی اس کا کوئی ثبوت ہے۔
Gyanvapi Masjid Case: گیان واپی مسجد معاملہ میں جو ہو رہا ہے اس سے صدمہ لگا، ہم سپریم کورٹ جائیں گے: مسلم پرسنل لا بورڈ
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے گیان واپی مسجد کے تہہ خانہ پر عدالت کے فیصلے سے متعلق تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بورڈ نے جمعہ کے روز منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ گیان واپی میں جو کچھ ہو رہا ہے، اس سے ہمیں صدمہ پہنچا ہے۔
Gyanvapi Masjid Case: گیان واپی مسجد کے تہہ خانے میں پوجا پر روک لگانے سے ہائی کورٹ کا انکار، 6 فروری کو ہوگی آئندہ سماعت
الہ آباد ہائی کورٹ میں جمعہ کے روز گیان واپی معاملے میں سماعت ہوئی۔ سماعت کے بعد عدالت نے یوپی حکومت کو وارانسی میں مناسب سیکورٹی مہیا کرانے کا حکم دیا ہے۔
Gyanvapi Masjid-Mandir Case: گیان واپی مسجد کے تہہ خانہ میں پوجا کی اجازت کے مسلم فریق پہنچا الہ آباد ہائی کورٹ، کیا یہ بڑا مطالبہ
گیان واپی کے تہہ خانہ میں پوجا کا حق ملنے کے بعد سے ہندو فریق نے پوجا شروع کردی ہے۔ وہیں مسلم فریق نے پوجا رکوانے کے لئے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔





