Bharat Express

Akhilesh Yadav

میٹنگ کے بعد اکھلیش یادو نے سیٹ شیئرنگ کے معاملے پر اپنا ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام جماعتیں بہت جلد ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے تیار ہیں اور میدان میں اتریں گی۔ بہت جلد نشستوں کی تقسیم ہوگی

بی جے پی حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے اکھلیش نے کہا کہ آپ نے کہا تھا کہ بندیل کھنڈ میں میزائل، ٹینک اور بم بنائے جائیں گے، لیکن آج تک بندیل کھنڈ میں ٹوائن بم بھی نہیں بنا پائے ہیں۔

اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ الائنس کی میٹنگ بدھ کے روز ہونی تھی، جو ملتوی ہوگئی ہے۔ کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے دہلی میں 6 دسمبر کو یہ میٹنگ بلائی تھی۔

حال ہی میں پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد میٹنگ میں شامل ہونے سے کئی لیڈران نے انکار کردیا ہے۔ یہ انڈیا اتحاد کے لئے اچھی خبر نہیں ہے۔

مایاوتی نے بی جے پی کی زبردست جیت پر شک ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ملک کی چار ریاستوں میں حال ہی میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے نتائج یک طرفہ ہونے پر تمام لوگوں کا شکوک و شبہات، حیرانی اور تشویش میں مبتلا ہونا فطری ہے، کیونکہ انتخابات کے پورے ماحول کو دیکھتے ہوئے ،ایسا عجیب و غریب نتیجہ عوام کے لیے حیران کن ہے

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ٹویٹ کر جانکاری دیتے ہوئے بی جے پی کے رکن اسمبلی نے لکھا کے قومی دارلحکومت دہلی جاتے وقت ریاست کے حزب اختلاف کے رہنما اور سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو سے ملاقات کی

ایس پی لیڈر نے کہا کہ اسپتالوں میں عام بیماریوں کا علاج نہیں ہوتا۔اسپتالوں کی جو تصویریں اخبارات میں نظر آتی ہیں وہ بہت افسوسناک ہیں۔ ڈینگی جیسی بیماری کا علاج نہ کرنے والی حکومت ایک کھرب ڈالر کی معیشت کا خواب دیکھ رہی ہے۔

سہارا انڈیا فیملی کے مالک سبرت رائے کی شہرت ملک اور بیرون ملک پھیلی ہوئی ہے۔ رائے کی سلطنت فنانس، رئیل اسٹیٹ، میڈیا اور مہمان نوازی اور دیگر شعبوں میں پھیلی ہوئی تھی۔

یہاں 80 کروڑ روپے سے ملائم سنگھ یادو کی عظیم الشان یادگار تعمیر کی جائے گی۔ یہ یادگار 8.3 ہیکٹر اراضی پر تعمیر کی جائے گی۔ ساڑھے چار ایکڑ اراضی پر سہولیات سے آراستہ پارک بنایا جائے گا۔

ملائم سنگھ یادو 22 نومبر 1939 کو اٹاوہ میں ایک غریب کسان خاندان میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد کا نام سگھر سنگھ یادو اور والدہ کا نام مورتی دیوی تھا۔ ملائم سنگھ سگھر سنگھ کے پانچ بیٹوں میں تیسرے نمبر پر تھے۔