Bharat Express

2024 Election

ملک بھر میں عام انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ جاری ہے۔ اس دوران کئی ریاستوں میں ووٹنگ کی رفتار کافی تیز اور کہیں کافی سست دکھائی دے رہی ہے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق ،دوپہر تین بجے تک سب سے زیادہ تریپورہ میں ووٹنگ ہوئی ہے۔

عظیم منصوری نے کہا کہ وہ ترقی اور محبت کو ووٹ دینے آئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ایم مودی اور سی ایم یوگی نے بہت اچھا کام کیا ہے۔ اس دوران عظیم نے وزیر اعظم سے کیرانہ میں میٹرو ٹرین، ایئرپورٹ اور لڑکیوں کے لیے کالج کا مطالبہ کیا ہے۔

افضال انصاری کے وکلاء اس کیس کی جلد سماعت چاہتے ہیں تاکہ غازی پور سیٹ پر نامزدگی کی آخری تاریخ ختم ہونے سے پہلے ہائی کورٹ کا فیصلہ آجائے۔ اگر افضال انصاری کو راحت ملتی ہے اور ہائی کورٹ سے بری ہوجاتے ہیں تو وہ لوک سبھا الیکشن لڑ سکتے ہیں۔

امت شاہ گاندھی نگر میں تین روڈ شو کریں گے اور ایک ریلی سے خطاب کریں گے۔ پہلا روڈ شو احمد آباد ضلع کے سانند قصبے میں اور دوسرا گاندھی نگر ضلع کے کلول قصبے میں منعقد کیا جائے گا۔

لوک سبھا انتخابات 2024 کے تحت کل سات مراحل میں ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے بار ہا یہ اپیل کی جارہی ہے کہ عوام اپنے حق رائے دہی کا استعمال ضرور کریں

مدھیہ پردیش میں پہلے مرحلے کے لیے 6 سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی، جس میں جبل پور، سدھی، بالاگھاٹ، منڈلا، چھندواڑہ اور شہڈول شامل ہیں۔ مدھیہ پردیش کے ایک کروڑ 13 لاکھ 9 ہزار 636 ووٹر کل پہلے مرحلے میں ووٹ ڈالیں گے۔

پانی پر مبنی سیاہی سلور نائٹریٹ، مختلف رنگوں اور کچھ سالوینٹس کا مجموعہ ہے۔ لوگ اسے انتخابی سیاہی یا انمٹ سیاہی کے نام سے جانتے ہیں۔ ایک بار انگلیوں کے ناخنوں اور جلد پر 40 سیکنڈ کے اندر لگنے سے، یہ تقریباً انمٹ تاثر چھوڑتا ہے۔

سال 2004میں 34 مسلمان لوک سبھا جیت کر پارلیمنٹ پہنچے، جب کہ 2009 میں یہ تعداد 30 تھی، لیکن 10 سالوں میں اس تعداد میں کمی آئی ہے۔گزشتہ 2004میں این ڈی اے اتحاد نے تقریباً 20 مسلمانوں کو ٹکٹ دیا تھا۔ یو پی اے کی طرف سے 50 امیدواروں کو نامزد کیا گیا تھا۔

راہل گاندھی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ان کی الیکٹرول بانڈ کی اسکیم کو روک دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ غیر قانونی ہے ۔وہیں بی جے پی نے ان لوگوں کے خلاف تمام کارروائی روک دی جن سے انہوں نے الیکٹورل بانڈز کے ذریعے رقم لی تھی۔

رائے گنج میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے، پی ایم مودی نے دعوی کیا کہ ٹی ایم سی حکومت رام نومی  پرریلیوں کی اجازت نہیں دیتی ہے لیکن "رام نومی ریلیوں میں پتھر پھینکنے کی اجازت دیتی ہے۔ٹی ایم سی کے دور حکومت میں، بدعنوانی اور جرائم بنگال میں ایک مستقل  کاروبار میں تبدیل ہو گئے ہیں۔