Bharat Express

2024 Election

سورت لوک سبھا سیٹ سے کانگریس کے امیدوار نیلیش کمبھانی اپنے تین تجویز کنندگان میں سے ایک کوبھی انتخابی افسر کے سامنے پیش نہیں کر سکے، جس کے بعد انتخابی افسر نے نیلیش کمبھانی کا نامزدگی فارم منسوخ کر دیا۔

لوک سبھا انتخابات کی گہما گہمی جاری ہے ۔ اس دوران اترپردیش کے مراد آباد سے ایک خبر سامنے آرہی ہے ۔ مراد آباد سے بی جے پی امیدوار کا انتقال ہوگیا ہے

کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے کہاکہ  "ہم ایک نئی اسکیم لے کر آئے ہیں، جس کا نام ہے پہلی نوکری پکی، اس میں ہم ہندوستان کے تمام گریجویٹس اور ڈپلومہ ہولڈرز کو اپرنٹس شپ کا حق دینے جا رہے ہیں۔ ایک سال تک آپ کی تربیت ہوگی۔

لوک سبھا انتخابات 2024 کا پہلا مرحلہ ختم ہو گیا ہے۔ ادھر بی ایس پی سربراہ مایاوتی کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ اتر پردیش کی دو لوک سبھا سیٹوں بریلی اور آنولہ  پر بی ایس پی کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ بریلی لوک سبھا سے چھوٹے لال گنگوار اور آنولہ  …

سماج وادی پارٹی کے بھیونڈی ایسٹ اسمبلی سے ایم ایل اے رئیس قاسم شیخ نے پارٹی میں اندرونی کشمکش کی وجہ سے ایم ایل اے کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اپنی سیاسی بقا کی جنگ لڑ رہی ہیں۔ اس الیکشن میں مہاوتی کو فتح یاب کرکے عوام ان کا سیاسی وجود ختم کردے گی۔ اس کے لیے سپر واریئرز کو اپنے اتحادیوں کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرنا ہوگی۔

منی پور اور مغربی بنگال میں ووٹنگ کے دوران تشدد کے کئی واقعات دیکھے گئے۔ شمال مشرقی ریاست میں ایسی افراتفری مچ گئی کہ فائرنگ اور ہنگامہ آرائی کے درمیان الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں (ای وی ایم) توڑ کر پھینک دی گئیں۔

عام انتخابات2024 کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ مکمل ہوچکی ہے۔ مجموعی طور پر 60 فیصد سے زیادہ ووٹنگ ہوئی حالانکہ حتمی تعداد الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونا باقی ہے۔ البتہ تمام مقامات پر ووٹنگ کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔

سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر بڑا زبانی حملہ کیا ہے۔ یوپی کے سابق سی ایم نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر لکھا کہ بی جے پی کا پہلا دن، پہلا شو فلاپ ہو گیا ہے۔ اب عوام کو بی جے پی والوں کی اداکاری پسند نہیں آ رہی ہے۔

ایس ٹی حسن مرادآباد سے ایم پی ہیں اور آج یعنی 19 تاریخ کو پہلے مرحلے میں اس سیٹ پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس دوران پولیس اچانک مرادآباد سیٹ سے موجودہ ایم پی ایس ٹی حسن کے نرسنگ ہوم پہنچ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایم پی کے نرسنگ ہوم میں انتخابی ویب سائٹ کھول کر انتخابی پرچیاں نکالی جارہی ہیں۔