Bharat Express

We will double the monthly salary : کانگریس کی حکومت آتے ہی دوگُنی کردیں گے تنخواہ، راہل گاندھی نے امروہہ میں کیا وعدہ

کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے کہاکہ  “ہم ایک نئی اسکیم لے کر آئے ہیں، جس کا نام ہے پہلی نوکری پکی، اس میں ہم ہندوستان کے تمام گریجویٹس اور ڈپلومہ ہولڈرز کو اپرنٹس شپ کا حق دینے جا رہے ہیں۔ ایک سال تک آپ کی تربیت ہوگی۔

ملک میں سب سے زیادہ لوک سبھا سیٹوں والی ریاست اتر پردیش میں انتخابی مہم کے دوران کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے آنگن واڑی اور آشا ورکروں کی تنخواہیں دوگنی کرنے کا وعدہ کیا۔ امروہہ میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آنگن واڑی کی تمام خواتین اور آشا ورکرس سنو، آج آپ کو انتخابات کے بعد جو آمدنی ہو رہی ہے ہم اسے دوگنا کرنے جا رہے ہیں۔

تیس لاکھ سرکاری عہدے خالی

نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس لیڈر نے کہا کہ ہم نے چیک کیا، بھارتی حکومت میں 30 لاکھ آسامیاں خالی پڑی ہیں، حکومت بننے کے بعد سب سے پہلا کام میں یہ کروں گا کہ 30 لاکھ خالی نوکریاں نوجوانوں کو سونپوں گا۔کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ذات پات کی مردم شماری کو لے کر بی جے پی اور مرکز کی مودی حکومت پر سخت نشانہ لگایا۔ انہوں نے کہا کہ ذات پات کی مردم شماری ہندوستان کا ایکسرے ہے، کیوں کہ تب ہی پتہ چلے گا کہ ملک میں کس طبقے کے کتنے لوگ ہیں، لیکن جب میں نے اس کی بات کی تو پی ایم نریندر مودی اور بی جے پی کے لوگ احتجاج میں آگئے۔ ہماری حکومت آتے ہی ہم ذات پات کی مردم شماری کرائیں گے، تاکہ ہر کوئی جان سکے کہ ملک میں کس کی کتنی شراکت ہے۔

نوجوانوں کے لیے جاب گارنٹی سکیم

کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے کہاکہ  “ہم ایک نئی اسکیم لے کر آئے ہیں، جس کا نام ہے پہلی نوکری پکی، اس میں ہم ہندوستان کے تمام گریجویٹس اور ڈپلومہ ہولڈرز کو اپرنٹس شپ کا حق دینے جا رہے ہیں۔ ایک سال تک آپ کی تربیت ہوگی۔ سرکاری دفاتر، نجی کمپنیوں میں کیا جائے گا اور آپ پبلک سیکٹر میں ہوں گے اور آپ کو ایک لاکھ روپے ملیں گے۔

بھارت ایکسپریس۔