Bharat Express

18th Lok Sabha

این سی کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ میں نے مطالبہ کیا ہے کہ جماعت اسلامی پر سے پابندی ہٹا دی جائے۔ جماعت اسلامی آئندہ اسمبلی انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس سواتی مالیوال کے پاس یہ جاننے آئی ہے کہ اگر ان پر حملہ ہوا ہے تو پھر انہوں نے کوئی شکایت درج کیوں نہیں کی۔ کیا ان پر کسی قسم کا دباؤ ہے؟

وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا، "یہ انڈیا الائنس والے آج کہتے ہیں کہ پاک مقبوضہ کشمیر کی بات نہ کرو، پاکستان کے پاس ایٹم بم ہے، میں ان سے کہنا چاہتا ہوں کسی کو ایٹم بم سے ڈرنے کی ضرورت ہے میں آج یہاں سے یہ کہہ کر نکل رہا ہوں کہ یہ پی او کے ہمارا ہے اور ہم اسے لے لیں گے۔

ملکارجن کھرگے نے بی جے پی کے ان الزامات پر بھی جوابی حملہ کیا کہ کانگریس مسلمانوں کو ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کا ریزرویشن دینا چاہتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ جھوٹ ہے

شیام رنگیلا نے کہا کہ اب میں سمجھتا ہوں کہ کامیڈی بہتر میدان ہے اور سیاست میرے بس کی بات نہیں ہے ۔

اتر پردیش کے مہوبا میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے پاکستان کا نام لے کر مخالفین پر خوب نشانہ لگایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آبادی سے زیادہ لوگ یہاں غربت کی لکیر سے اوپر اٹھے ہیں۔ پاکستان کے اندر روزانہ مظاہرے ہورہے ہیں۔

اس سے پہلے جن وادی پارٹی کے بانی اور صدر سنجے چوہان نے بھی ایس پی سے حمایت واپس لے لی تھی اور اسے بی جے پی کی بی ٹیم قرار دیا تھا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے وارانسی لوک سبھا سیٹ سے پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے ایک دن قبل پیر کی شام کاشی میں چھ کلومیٹر طویل روڈ شو کیا۔ اس دوران بنارس کے لوگ وزیر اعظم نریندر مودی کے استقبال کے لیے سڑکوں پر تھے۔

مظفر پور اور سارن لوک سبھا حلقوں میں یکے بعد دیگرے تین ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا، ''ان دنوں 'انڈی' اتحاد کے لوگ 'مونگیری لال کے حسین سپنے دیکھ رہے ہیں کہ مرکز میں ان کی حکومت بنے گی۔ ان لوگوں نے پانچ سالوں میں پانچ وزیر اعظم بنانے کا سوچا ہے۔

آج انڈیا الائنس کی امیدوار میسا بھارتی نے پاٹلی پترا لوک سبھا سیٹ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اس دوران والد لالو یادو اور والدہ رابڑی دیوی بھی ان کے ساتھ موجود تھیں۔