Bharat Express

J&K Lok Sabha Election: دفعہ 370 ہٹائے جانے کے بعد سے کوئی تشدد نہیں ہوا ہے،شیخ محمد عمران

عمران کا کہنا ہے کہ بی جے پی حکومت کے اس فیصلے سے لوگوں میں امید پیدا ہوئی تھی کہ اس بار بی جے پی بھی اپنا امیدوار انتخابی میدان میں اتارے گی، لیکن ایسا نہیں ہوا۔

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں لوک سبھا انتخابات کے حوالے سے انتخابی پارا بلند ہے کچھ سیٹوں پر ووٹنگ ہوئی ہے جبکہ کچھ سیٹیں رہ گئی ہیں، ایسے میں کشمیر کے ڈپٹی میئر رہ چکے شیخ عمران نے کہا ہے کہ وادی کے لیے بی جے پی کی مرکزی حکومت کا فیصلہ عوام کے حقوق کے لیے ہے۔

عمران کا کہنا ہے کہ بی جے پی حکومت کے اس فیصلے سے لوگوں میں امید پیدا ہوئی تھی کہ اس بار بی جے پی بھی اپنا امیدوار انتخابی میدان میں اتارے گی، لیکن ایسا نہیں ہوا۔ مرکزی حکومت کے فیصلوں کی تعریف کرتے ہوئے عمران نے کہا کہ آج کشمیر میں جس طرح کی ہلچل یا ترقی دکھائی دے رہی ہے، جس طرح سے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، یہ اسی کا نتیجہ ہے۔

سابق ڈپٹی میئر شیخ عمران نے کہا ہے دفعہ 370 ہٹائے جانے کے بعد سے کوئی تشدد نہیں ہوا ہے ،انہوں نے کہا کہ کشمیر کو دہلی پر بہت اعتماد ہے۔

عمران  نے مزید کہا کہ یہاں کی ہر مسجد کے باہر ترنگا لہرایا جائے گا، تب یہاں کے لوگوں کے دلوں میں قوم پرستی کی جڑیں مضبوط ہوں گی۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read