Lok Sabha Elections 2024: پنجاب کی 13 نشستوں پر انتخابی نتائج کیا ہوں گے؟ اروند کیجریوال نے کی پیشین گوئی
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہم پنجاب کی 13 میں سے 13 سیٹیں جیتیں گے کیونکہ یہاں کے لوگوں نے اپنا ذہن بنا لیا ہے۔ ہماری حکومت نے گزشتہ دو سالوں میں یہاں مفت بجلی فراہم کی ہے۔
PM Modi’s ‘Friday holiday in Jharkhand’ remark: مسلمانوں اور عیسائیوں کو آپس میں لڑانا چاہتی ہے بی جےپی، پی ایم مودی کے بیان پر کانگریس کا پلٹ وار
آپ کو بتا دیں کہ 28 مئی کو پی ایم مودی نے دمکا میں کہا تھا کہ ہمارے ملک میں اتوار کو چھٹی ہوتی ہے۔ جب یہاں انگریزوں کی حکومت تھی تو عیسائی برادری اتوار کو چھٹی مناتی تھی، یہ روایت تب سے شروع ہوئی۔ اتوار کا تعلق ہندوؤں سے نہیں، عیسائی معاشرے سے ہے۔
Odisha News: میور بھنج میں وزیر اعظم کی میٹنگ میں موجود شخص کی طبیعت بگڑ گئی، پی ایم مودی نے اپنی ٹیم سے ڈاکٹر بھیجے
پی ایم مودی کی میوربھنج ریلی میں موجود ایک شخص کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔ جس کے بعد پی ایم مودی نے اپنی ٹیم کے ڈاکٹروں سے اس شخص کی مدد کرنے کو کہا۔
Arvind Kejriwal In I.N.D.I.A Alliance: ‘کانگریس سے تعلقات مستقل بنیاد پر نہیں’، آخری مرحلے سے قبل اروند کیجریوال کا بڑا بیان
عام آدمی پارٹی کے کنوینر نے کہا، "عام آدمی پارٹی کا کانگریس کے ساتھ کوئی مستقل رشتہ نہیں ہے۔ فی الحال ہمارا مقصد بی جے پی کو شکست دینا اور موجودہ حکومت کی آمریت اور غنڈہ گردی کو ختم کرنا ہے۔
Asaduddin Owaisi Attacks PM Modi: اویسی نے پی ایم مودی کے مجرا والے بیان کا جواب بریک ڈانس اور بھانگڑا سے دیا،ریزرویشن پر بھی کہی بڑی بات
اسد الدین اویسی نے کہا کہ اس وقت توجہ یوپی لوک سبھا انتخابات پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی یا دیگر سیاسی جماعتیں ہمیں بی ٹیم کہتے ہیں۔ اویسی نے مزید کہا کہ اگر پچھلے 4 انتخابات میں دلت پسماندہ طبقات نے انہیں ووٹ دیا تو بی جے پی کیوں نہیں ہاری۔
Varanasi Lok Sabha constituency and Muslims: الیکشن میں ایک جون کو کیا کریں گے وارانسی کے مسلمان، شہر کے مفتی اعظم نے کردیا اعلان
عبدالباطن نعمانی نے راہل گاندھی کی خاموشی پر بھی سوال اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ گیان واپی کے معاملے پر راہل نے آج تک کیا کہا ہے؟ بنارس کے بنکر ہجرت کر رہے ہیں، اس پر کیا کہا گیا؟ کیا راہل گاندھی نے کبھی اس پر آواز اٹھائی؟
Lalu Prasad Yadav visit Phulwari Sharif: پھلواری شریف خانقاہ پہنچے لالو پرساد یادو، بیٹی میسا بھارتی کی جیت کیلئے مانگی دعائیں
لالو یادو نے خانقاہ کے پیر صاحب سے ملاقات کی۔ جس دوران بیٹی میسا بھارتی کی جیت کے لیے پیر صاحب سے دعائیں کرائی گئیں۔ لالو یادو نے عوام سے اپیل کی ہے کہ میسا بھارتی کو جتوائیں۔ اس دوران لالو یادو خانقاہ میں تقریباً 10 منٹ تک رہے۔
Himachal Pradesh News: بی جے پی امیدوار کنگنا رناوت پر برہم ہوئے کرنی سینا کے لیڈر ، کہا- ‘یہ فلم نہیں کہ نقلی گھوڑے پر …’
دھرم شالہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کرنی سینا کے صدر امو نے کہا کہ میں صرف کنگنا جی کا بیان سن رہا تھا۔ کنگنا رناوت جس طرح کی زبان استعمال کر رہی ہیں۔ مجھے اس پر اعتراض ہے۔
Samrat Chaudhary attack on Tejashwi Yadav: تیجسوی یادو وہیل چیئر پر کیوں گھوم رہے ہیں؟ سمراٹ چودھری نے کہا- ‘صرف یہی نہیں، رام نومی میں بھی…’
سمراٹ چودھری نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی ہی تھے جنہوں نے اپنی حکومت کے قانون کو پھاڑ کر پھینک دیا۔ جس کی وجہ سے لالو یادو آج جیل میں رہنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
Arvind Kejriwal rally in Ferozepur Punjab: شیخ حسینہ، پوتن اور پاکستانی آرمی نے جوکیا ،پی ایم مودی بھی کچھ ویسا ہی کرنے کی کوشش کررہے ہیں:کجریوال
دہلی کے وزیر اعلیٰ نے کہا، “پاکستان نے عمران خان کو سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا۔ الیکشن ہوئے اور خان کی پارٹی اقتدار سے باہر ہو گئی۔ بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ نے تمام اپوزیشن لیڈروں کو سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا اور جیت گئی۔ روس میں ولادیمیر پوٹن نے بھی کچھ ایسا ہی کیا اور بھاری اکثریت سے جیت گئے۔