انجری سے پریشان سری لنکا کی ٹیم، تین کھلاڑی ہو چکے ہیں باہر؛ جانیں دونوں ٹیموں کی پلیئنگ 11
Wanindu Hasaranga & Dushmantha Chameera: ورلڈ کپ 2023 کے لئے سری لنکا نے اپنے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ داسن شناکا ورلڈ کپ میں سری لنکائی ٹیم کی قیادت کریں گے، جبکہ کسل مینڈس نائب کپتان کی ذمہ داری نبھائیں گے، لیکن ورلڈ کپ سے پہلے سری لنکا کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ دراصل، ورلڈ کپ کے لئے سری لنکائی ٹیم میں وانیندو ہسارنگا اور دشمنتا چمیرا کو چوٹ کے سبب نہیں منتخب کیا گیا ہے۔ سری لنکا کی ورلڈ کپ ٹیم میں وانندو ہسارنگا اور دشمنتا چمیرا کا نہیں ہونا بڑا جھٹکا مانا جا رہا ہے۔
Wanindu Hasaranga and Dushmantha Chameera the big misses in Sri Lanka’s #CWC23 squad 📝
➡ https://t.co/TSRq9Y3ExK pic.twitter.com/o4BuNzi49w
— ICC (@ICC) September 27, 2023
لنکا پریمیئرلیگ کے دوران نظرآیا تھا وانیندو ہسارنگا کا جلوہ
گزشتہ دنوں وانیندو ہسارنگا لنکا پریمیئرلیگ کے دوران میدان میں نظرآئے تھے، لیکن چوٹ کے سبب فائنل مقابلے میں نہیں کھیل سکے تھے۔ دراصل، لنکا پریمیئر لیگ میں وانندو ہسارنگا نے قابل تعریف کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ اس کھلاڑی نے گیند بازی کے علاو بلے بازی میں بھی اپنا دم دکھایا تھا۔ لنکا پریمیئرلیگ میں وانندو ہسارنگا نے سب سے زیادہ وکٹ حاصل کئے۔ اس کے علاوہ لنکا پریمیئرلیگ میں وانندو ہسارنگا نے 279 رن بنائے۔ اس شاندار کارکردگی کے لئے وانندو ہسارنگا کو پلیئرآف دی ٹورنا منٹ منتخب کیا گیا، لیکن اس کے بعد چوٹ کے سبب وہ ایشیا کپ میں نہیں کھیل پائے۔
بھارت ایکسپریس۔