Urdu Conclave 2026

Virender Sehwag News: ویریندر سہواگ کیوں نہیں بنے ٹیم انڈیا کے چیف کوچ؟ خود کیا بڑا انکشاف

 ٹیم انڈیا کے عظیم بلے باز رہے ویریندر سہواگ نے بڑا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ وراٹ کوہلی اور بی سی سی آئی سکریٹری کے کہنے کے بعد بھی وہ ہندوستانی ٹیم کے چیف کوچ نہیں بنے۔

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق سلامی بلے باز ویریندر سہواگ نے بڑا انکشاف کیا۔ انہوں نے بتایا کہ آخرکیوں انہوں نے ٹیم انڈیا کا چیف کوچ بننے کا فیصلہ نہیں کیا تھا۔ وراٹ کوہلی اوربی سی سی آئی کے سکریٹری کے کہنے کے بعد بھی ویریندر سہواگ نے اس اہم رول کو مسترد کردیا تھا۔ اب انہوں نے خود بتایا کہ آخران کے منع کرنے کی وجہ کیا تھی۔

یہ اس وقت کی بات ہے، جب انل کمبلے چیف کوچ کا کردار نبھا رہے تھے۔ اس وقت کے کپتان وراٹ کوہلی کے رشتے کوچ انل کمبلے سے ٹھیک نہیں تھے۔ رشتوں میں تلخی مزید بڑھتی گئی اور جون 2017 میں انل کمبلے نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اب سالوں کے بعد ویریندرسہواگ نے انکشاف کیا کہ کیسے بالکل قریب آکر انہوں نے چیف کوچ بننے سے انکارکردیا تھا۔

کوہلی اوربی سی سی سکریٹری نے کی تھی پیشکش

اگروراٹ کوہلی اوراس وقت کے بی سی سی آئی سکریٹری امیتابھ چودھری میرے ساتھ کوشش نہیں کرتے تو شاید میں اپلائی بھی نہیں کرتا۔ انہوں نے میرے ساتھ ایک میٹنگ رکھی، جس میں انہوں نے بتایا کہ وراٹ کوہلی اور انل کمبلے کے درمیان چیزیں ٹھیک نہیں ہیں، اس لئے وہ چاہتے ہیں کہ میں اپلائی کروں اورکوچ بن جاوں۔ ویریندر سہواگ نے مزید بتایا کہ وہ 2017 چمپئنزٹرافی کے لئے کمینٹری پینل میں تھے۔ انل کمبلے کا کانٹریکٹ اس کے بعد ختم ہونا تھا اورپلان یہی تھا کہ میں اس کے بعد ویسٹ انڈیزسے کوچ کی ذمہ داری میں آجاوں۔

نہیں ملا پسندیدہ اسٹاف، کردیا انکار

سہواگ نے مزید بتایا کہ پسندیدہ اسٹاف نہیں ملنے کے سبب انہوں نے کوچ کی ذمہ داری لینے سے انکارکر دیا تھا۔ ویریندرسہواگ نے کہا، ’’میں نے نہ تو ہاں کہا اورنہ ہی نہیں کہا۔ میں نے کہا کہ اگرمیں جاتا ہوں تو مجھے اپنا اسٹاف چاہئے ہوگا۔ معاون کوچ، بلے بازی کوچ، گیند بازی کوچ، فیلڈنگ کوچ، فیزیواورٹرینرمجھے سب اپنی پسند کا چاہئے ہوگا۔ مجھے اپنی پسند نہیں ملی، اس لئے میں نہیں گیا۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read