Bharat Express

Virat Kohli: وراٹ کوہلی کانپور میں ایک نہیں کئی ریکارڈ بنانے والے ہیں ، ٹیسٹ کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ میں پہلی بار اہوگا ایسا

بھلے ہی  وراٹ کوہلی پہلے ٹیسٹ میں بڑی اننگز نہیں کھیل سکے، لیکن کانپور میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میں ان کی نظریں نہ صرف بڑے اسکور پر ہوں گی بلکہ کئی بڑے ریکارڈز بھی ان کے نشانے پر ہیں ۔

وراٹ کوہلی کانپور میں ایک نہیں کئی ریکارڈ بنانے والے ہیں ، ٹیسٹ کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ میں پہلی بار اہوگا ایسا

وراٹ  کوہلی اس وقت دنیا کے عظیم ترین کرکٹر ہیں۔ وراٹ کوہلی جب بھی میدان میں آتے ہیں، کوئی نہ کوئی ریکارڈ ان  کےنشانے پرہوتا ہے۔ بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بھلے ہی وراٹ کوہلی کا بلے نہیں چلا، لیکن انہوں نے دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 23 رنز بنانے کے باوجود تاریخ رقم کی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  دوسری اننگز میں وراٹ وہلی نے 17 رنز بنائے ،جس کی وجہ سے انہوں نے ہوم گراؤنڈ پر 12000 رنز مکمل کر لیے۔ وہ یہ سنگ میل حاصل کرنے والے سچن تندولکر کے بعد ہندوستان کے دوسرے بلے باز بن گئے۔ انہوں نے یہ ریکارڈ اپنے 219ویں میچ میں بنایا۔

بھلے ہی  وراٹ کوہلی پہلے ٹیسٹ میں بڑی اننگز نہیں کھیل سکے، لیکن کانپور میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میں ان کی نظریں نہ صرف بڑے اسکور پر ہوں گی بلکہ کئی بڑے ریکارڈز بھی ان کے نشانے پر ہیں ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  وراٹ کوہلی کو کانپور کے گرین پارک اسٹیڈیم میں بڑی کامیابی حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ اگر وہ دوسرے ٹیسٹ میں 129 رنز بنانے میں کامیاب ہو گئے تو ٹیسٹ کرکٹ میں 9000 رنز مکمل کر لیں گے۔ وہ ایسا کرنے والے صرف چوتھے ہندوستانی بلے باز ہوں گے۔ اس سے پہلے صرف سنیل گواسکر، سچن تندولکر اور راہول ڈریوڈ ہی اس نمبر کو چھونے میں کامیاب رہے ہیں۔

  وراٹ کوہلی کے نشانے پر سچن کا ریکارڈ

یہی نہیں دوسرے ٹیسٹ میں وراٹ کوہلی کی نظریں انٹرنیشنل کرکٹ میں سچن تندولکر کے بڑے ریکارڈز کو توڑنے پر بھی ہوں گی۔ وہ اس ریکارڈ سے صرف 35 رنز دور ہیں۔ اگر وہ ایسا کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو وہ بین الاقوامی کرکٹ میں 600 سے کم اننگز میں 27 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن جائیں گے۔ اس وقت تیز ترین 27 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ سچن تندولکر کے نام ہے، جنہوں نے یہ کارنامہ 623 اننگز میں انجام دیا۔  وراٹ کوہلی کے نام 593 اننگز میں 26965 رنز ہیں۔ بین الاقوامی کرکٹ میں اب تک دنیا بھر کے صرف تین بلے باز 27 ہزار رنز بنانے میں کامیاب ہو سکے ہیں۔ اس میں سچن تندولکر، سری لنکا کے کمار سنگاکارا اور رکی پونٹنگ شامل ہیں۔

ڈان بریڈمین کا ریکارڈ خطرے میں

  وراٹ کوہلی کے پاس کانپور ٹیسٹ میں ڈان بریڈمین کو پیچھے چھوڑنے کا بھی موقع ملے گا۔ اگر وراٹ کوہلی پہلے ٹیسٹ میچ میں سنچری بنانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو وہ ٹیسٹ کرکٹ میں سنچری بنانے کے معاملے میں بریڈمین کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔ بریڈمین کے نام ٹیسٹ میں 29 سنچریاں ہیں۔ ایک بار سنچری بنانے کے بعد کوہلی ٹیسٹ میں 30 سنچریاں بنا لیں گے۔وراٹ کوہلی دوسرے ٹیسٹ میں 3 کیچ لے کر سچن تندولکر کا بڑا ریکارڈ توڑ دیں گے۔ سچن تندولکر نے ٹیسٹ میں 115 جب کہ وراٹ کوہلی نے 113 کیچ پکڑے ہیں۔ اس کے علاوہ  وراٹ کوہلی 7 چوکے لگاتے ہی ٹیسٹ میں اپنے 1000 چوکے مکمل کر لیں گے۔

بھارت ایکسپریس