Bharat Express DD Free Dish

T20 World Cup 2026 1st Semi Final: فائنل میں پہنچنے کے لے جنوبی افریقہ کو دہرانی ہوگی 12 سال پرانی تاریخ

جنوبی افریقہ کو ٹی-20 ورلڈ کپ فائنل میں جگہ بنانی ہے تو12 سال پرانا کارنامہ دہرانا ہوگا۔ اس میچ میں اس کا سامنا نیوزی لینڈ کی ٹیم سے ہوگا۔ جنوبی افریقہ اورنیوزی لینڈ کے درمیان آج 4 مارچ کوکولکاتا کے تاریخی ایڈن گارڈن میں شام 7 بجے سے کھیلا جائے گا۔

T20 World Cup 2026 1st SemiFinal, New Zealand vs South Africa: ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 کی دلچسپی اب عروج پرپہنچ گئی ہے۔ ٹورنا منٹ کا پہلا سیمی فائنل مقابلہ جنوبی افریقہ اورنیوزی لینڈ کے درمیان آج 4 مارچ کوکولکاتا کے تاریخی ایڈن گارڈن میں شام 7 بجے سے کھیلا جائے گا۔ یہ میچ دونوں ٹیموں کے لئے فائنل میں انٹری کا سنہرا موقع ہے، لیکن جنوبی افریقہ پرخاص دباوہوگا کیونکہ وہ مسلسل دوسری بارفائنل میں پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں۔

فائنل کے لئے دہرانی ہوگی تاریخ

جنوبی افریقہ نے اس ایڈیشن میں اب تک کوئی میچ نہیں ہارا ہے اوران کی کارکردگی شانداررہی ہے۔ سال 2024 کے ایڈیشن میں بھی افریقی ٹیم فائنل تک پہنچی تھی، جہاں ہندوستان کے ہاتھوں اسے ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اب وہ اس ہارکا بدلہ لینے اورخطاب جیتنے کی مضبوط دعویداری پیش کررہی ہے۔ حالانکہ تاریخ ان کے حق میں نہیں ہے۔ ٹی-20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں صرف دو ٹیموں نے مسلسل دو فائنل کھیلے ہیں اوروہ ہیں پاکستان اورسری لنکا۔

پاکستان نے 2007 اور2009 کے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ وہیں سری لنکا نے 2012 اور2014 میں ایسا کیا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں ٹیموں نے اپنے دوسرے فائنل میں جیت حاصل کی تھی۔ 2014 کے بعد سے کوئی بھی ٹیم مسلسل دو فائنل نہیں کھیل پائی ہے۔ جنوبی افریقہ اگراس سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کوہراکرفائنل میں پہنچ جاتی ہے تووہ اس 12 سال پرانے کارنامے کوانجام دینے والی تیسری ٹیم بن جائے گی۔ نیوزی لینڈ بھی مضبوط ٹیم ہے اوروہ اکثربڑے ٹورنا منٹس میں اچھی کارکردگی کرتے ہیں۔ سال 2021 میں وہ فائنل میں پہنچے تھے، لیکن آسٹریلیا سے ہارگئے تھے۔ اب وہ پھرسے فائنل کی دوڑمیں ہیں اورجنوبی افریقہ کی ایک نہ رکنے والی مہم کو آگے بڑھانے کی کوشش کریں گے۔

ایڈن گارڈن بنے گا  تاریخی میچ کا گواہ

یہ سیمی فائنل نہ صرف فائنل میں جگہ بنانے کا موقع ہے۔ بلکہ جنوبی افریقہ کے لئے ایک تاریخی کامیابی کا بھی ہے۔ ایڈن گارڈن کی بڑی بھیڑاوردلچسپ ماحول میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہونے کی امید ہے۔ کرکٹ فینس اس میچ کا بے صبری سے انتظارکررہے ہیں، جہاں جنوبی افریقہ کا ناقابل تسخیرسفرجاری رہے گا یا نیوزی لینڈ اسے روک دے گا یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا۔

 بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read