Bharat Express

Difference between Babar Azam and Shaheen Shah Afridi: بابراعظم اور شاہین آفریدی کے درمیان بحث کی خبر کی کیا ہے حقیقت؟ پاکستانی گیند باز نے کی وضاحت

پاکستان کے تیزگیند بازشاہین شاہ آفریدی نے کپتان بابراعظم کے ساتھ ایک تصویرشیئرکی ہے، جس سے دونوں کے درمیان چل رہی بحث کی خبروں پر بریک لگ گیا ہے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی۔ (تصویر) Image Source: Twitter)

Babar Azam And Shaheen Shah Afridi: پاکستان کے کپتان بابراعظم اورتیزگیند بازشاہین شاہ آفریدی کے درمیان بحث کی خبروں نے خوب طول پکڑا تھا۔ رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ ایشیا کپ میں پاکستان کے باہر ہونے کے بعد کپتان بابراعظم اور تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی کے درمیان بحث ہوئی تھی، جس کو ختم کرنے کے لئے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو بیچ بچاؤ کرنا پڑا تھا۔ اب خود شاہین شاہ آفریدی نے بڑا اشارہ دیتے ہوئے بتا دیا کہ دونوں کے درمیان سب ٹھیک ہے۔

میڈیا میں خبروں کو دیکھتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے سوشل میڈیا کے ذریعہ ایک تصویر شیئر کی، جس میں وہ کپتان بابراعظم کے ساتھ بیٹھے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی نے تصویرکوکیپشن دیکھتے ہوئے’فیملی‘ لکھا۔ تصویر میں بابراعظم اورشاہین شاہ آفریدی ہاتھ میں چائے کا کپ پکڑے ہوئے نظرآرہے ہیں اورایسا معلوم ہو رہا ہے کہ دونوں بات چیت کر رہے ہیں۔ دونوں کے آگے چیس بورڈ رکھا ہوا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی نے اپنی اس تصویر سے واضح کردیا کہ ان کو اوربابراعظم سے متعلق جو بھی خبریں چل رہی تھیں، وہ صرف افواہیں ہیں۔

لوگوں نے دیئے ایسے ردعمل

شاہین شاہ آفریدی اور بابراعظم کی اس تصویر پر لوگوں نے الگ الگ ردعمل کا اظہارکیا۔ ایک صارف (یوزر) نے لکھا، ”آپ نے بابراعظم کے ساتھ فوٹو اپلوڈ کرکے سارے لوگوں کی بکواس ختم کردی۔“ ایک یوزرنے لکھا، ”کام ایسا کرو کہ دوستی کا ثبوت دینا پڑجائے… ساتھ دیکھ کراچھا لگا۔“ ایک اورصارف نے سوال کرتے ہوئے پوچھا، ”دونوں میں جھگڑے کی بات جھوٹی تھی؟“

ایشیا کپ میں پاکستان کی خراب کارکردگی

واضح رہے کہ حال ہی میں کھیلے گئے ایشیا کپ میں پاکستان کی طرف سے خراب کارکردگی دیکھنے کوملی تھی۔ سپر-4 میں پاکستان نے تین میچوں میں سے 2 مقابلے گنوا دیئے تھے، جس کی وجہ سے ٹیم نے پوائنٹس ٹیبل میں چوتھی یعنی آخری نمبرپررہ کرختم کرنا پڑا تھا۔ اس دوران پاکستان کو ہندوستان کے خلاف 228 رنوں سے ذلت آمیزشکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ فائنل میں ٹیم انڈیا کا مقابلہ سری لنکا سے ہوا تھا، جہاں روہت شرما اینڈ کمپنی نے تاریخی جیت درج کی تھی۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read