روہت شرما
Rohit Sharma On T Dilip: ٹیم انڈیا کے کوچنگ اسٹاف میں بڑی تبدیلی ہوچکی ہے۔ فیلڈنگ کوچ ٹی دلیپ کا کانٹریکٹ ختم ہوگیا۔ بھارتیہ کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے اس باران کا کانٹریکٹ نہ بڑھا کرشبھ دیپ گھوش کونیا فیلڈنگ کوچ مقررکردیا ہے۔ اس تبدیلی پرٹیم انڈیا کے عالمی کپ فاتح کپتان رہے روہت شرما کا ردعمل سامنے آیا۔ ہٹ مین نے ٹی دلیپ سے متعلق بڑی ہی شانداربات لکھی ہے۔
روہت شرما نے انسٹا گرام پرٹی دلیپ کے ساتھ ایک تصویرشیئرکی۔ اس تصویرکوکیپشن دیتے ہوئے انہوں نے لکھا، “دلیپ گروآپ بہت عظیم ہیں۔ آپ نے گروپ میں جادوکیا اورپردے کے پیچھے بھی خوب محنت کی۔ آگے کے لئے مبارکباد۔‘‘
5 سال تک نبھائی ذمہ داری
واضح رہے کہ ٹی دلیپ نے پہلی بار2021 میں ٹیم انڈیا کے فیلڈنگ کوچ کی ذمہ داری سنبھالی تھی۔ یہ وہی دورتھا، جب راہل دراوڑہیڈ کوچ کے کردارمیں تھے۔ ٹی دلیپ نے آرشری دھرکوری پلیس کیا تھا۔ اب 2026 میں مدت ختم ہوگئی ہے۔
کون ہیں نئے فیلڈنگ کوچ شبھ دیپ گھوش؟
وہیں بات کریں ٹیم انڈیا کے نئے فیلڈنگ کوچ شبھ دیپ گھوش کی، توان کا تعلق آسام سے ہے۔ وہ انٹرنیشنل کرکٹ تک تو نہیں پہنچ سکے، لیکن انہوں نے آسام اورریلوے کے لئے گھریلوکرکٹ کھیلا۔ انہوں نے اپنے کیریئرمیں 17 فرسٹ کلاس اور17 لسٹ اے میچ کھیلے۔ فرسٹ کلاس کی 25 اننگوں میں 316 رن بنائے اورلسٹ اے کی 17 اننگوں میں 307 رن اسکور کئے۔ دونوں فارمیٹ میں ان کے بلے سے 2-2 نصف سنچری نکلی۔
ROHIT SHARMA’S BEAUTIFUL INSTAGRAM STORY FOR T DILIP. ❤️🥹 pic.twitter.com/Lb8uKqAijr
— Tanuj (@ImTanujSingh) August 3, 2026
بھلے ہی وہ ایک کھلاڑی کے طورپرکرکٹ میں زیادہ بڑا نام نہیں بن سکے، لیکن کوچنگ میں انہوں نے کافی سرخیاں بٹوریں۔ گزشتہ تقریباً 15 سالوں سے وہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچنگ اسٹاف کے اہم رکن رہے۔ انہوں نے دہلی کیپٹلس کے لئے بھی کوچ کا کردارنبھایا۔ 2024 میں وہ انڈر-19 مرد ورلڈ کپ کے لئے ٹیم انڈیا کے کوچ رہے۔ اس کے علاوہ بھی انہوں نے کئی مقامات پرکوچ کے طورپراپنی خدمات انجام دی ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

