Bharat Express

اشون تیسرے ٹسٹ سے باہر، راج کوٹ ٹسٹ چھوڑ کر گھر لوٹے، ٹیم انڈیا کو لگا بڑا جھٹکا

ہندوستانی اسٹاراسپنر آراشون کو بیچ میں ہی اپنے گھر لوٹنا پڑا ہے۔ یعنی تیسرے دن جب ہندوستانی ٹیم میدان پراترے گی، تب اسے بغیر روی چندرن اشون کے کھیلنا ہوگا جو اس میچ کے بیچ میں ایک بڑا جھٹکا ہے۔

سینئر ہندوستانی آف اسپنر روی چندرن اشون

ہندوستان اورانگلینڈ کے درمیان جاری راج کوٹ ٹسٹ میچ کے درمیان ٹیم انڈیا کو ایک بڑا جھٹکا لگا ہے۔ جمعہ کے روز500 ٹسٹ وکٹ لینے کی تاریخ بنانے والے روی چندرن اشون اس میچ سے باہرہوگئے ہیں۔ بی سی سی آئی کے ذریعہ جاری بیان کے مطابق، فیملی میں آئی میڈیکل ایمرجنسی کی وجہ سے آراشون نے میچ بیچ میں چھوڑا ہے اوراپنے گھرروانہ ہوگئے ہیں۔

یعنی ہفتہ کے روز جب ٹیم انڈیا میدان پراترے گی، تب آراشون ساتھ نہیں ہوں گے اوران کی جگہ ایک سبسٹی ٹیوٹ فیلڈنگ کرے گا۔ بی سی سی آئی نائب صدر راجیو شکلا کے ٹوئٹ کے مطابق، روی چندرن اشون کی ماتا جی کی طبیعت خراب ہے اوراسی وجہ سے انہیں میچ بیچ میں چھوڑکرچنئی جانا پڑا۔

بی سی سی آئی نے جاری کیا یہ بیان

بی سی سی آئی نے جو ریلیز جاری کی ہے، اس میں لکھا ہے، ’’روی چندرن اشون فوری اثرسے ٹسٹ اسکواڈ سے باہرہوگئے ہیں، کیونکہ ان کی فیملی میں کوئی میڈیکل ایمرجنسی آگئی ہے۔ اس مشکل وقت میں بی سی سی آئی پوری طرح سے روی چندرن اشون کے ساتھ کھڑا ہے۔ بورڈ اشون اوران کی فیملی کی ہرممکن مدد کرے گا۔‘‘ بی سی سی آئی نے کہا ہے کہ بورڈ اس وقت آراشون اوران کی فیملی کی پرائیویسی کا احترام کرتا ہے اورمشکل وقت میں ان کے ساتھ ہے۔ بورڈ اورٹیم انڈیا کی طرف سے آراشون، ان کی فیملی کو ہرممکن مدد پہنچائی جائے گی۔ ٹیم انڈیا سبھی فینس اورمیڈیا سے امید کرتی ہے کہ وہ اس وقت پرائیویسی کا خیال رکھیں گے۔

مشکل میں ہے ہندوستانی ٹیم

واضح رہے کہ ہندوستانی ٹیم کو بھی اس وقت روی چندرن اشون کی کافی ضرورت تھی۔ ٹیم انڈیا نے راج کوٹ ٹسٹ کے پہلے دن اپنی اننگ میں 445 رن بنائے ہیں، جواب میں انگلینڈ نے صرف 35 اوور میں ہی 207 رن بنادیئے تھے۔ آراشون نے ہی دوسرے دن ٹسٹ فارمیٹ میں اپنے پانچ سو وکٹ مکمل کرلئے ہیں، لیکن اب وہ آخری تین دن ٹیم انڈیا کے ساتھ نہیں ہوں گے۔ ہندوستانی ٹیم اب ٹسٹ میچ کے تیسرے دن 10 کھلاڑی اورایک سبسی ٹیوٹ کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

بھارت ایکسپریس۔