Bharat Express

R Ashwin’s 500 Wickets: ہندوستانی اسپنر آر راشون نے رقم کی تاریخ، 500 وکٹ حاصل کرکے بنایا ریکارڈ،

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹسٹ میں اس حصولیابی کے بے حد قریب پہنچے روی چندرن اشون نے تیسرے ٹسٹ کی پہلی اننگ میں ہی یہ کمال کردکھایا۔ اسٹار اسپنر نے انگلینڈ کے بلے باز جیک کرالی کا وکٹ حاصل کرتے ہوئے نہ صرف اپنے 500 وکٹ پورے کئے بلکہ ٹیم انڈیا کو بڑی راحت بھی دلائی۔

روی چندرن اشون نے 500واں وکٹ حاصل کرکے ورلڈ ریکارڈ بنا دیا ہے۔

آخروہ دن اور موقع آہی گیا، جس کا عظیم ہندوستانی اسپنرروی چندرن اشون اوران کے فینس کو لمبے وقت سے انتظارتھا۔ گزشتہ 13 سالوں سے بلے بازوں کو اپنی اسپن میں نچا رہے آراشون نے ٹسٹ کرکٹ میں 500 وکٹوں کا مقام حاصل کرلیا ہے۔ انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹسٹ میں یہ کمال کرنے سے محروم رہنے والے آراشون نے تیسرے ٹسٹ کی پہلی اننگ میں یہ حصولیابی حاصل کرتے ہوئے تاریخ رقم کردی۔ اشون نے انگلینڈ کے سلامی بلے بازجیک کرالی کواپنے کیریئر کا 500واں شکاربنایا اوراس طرح یہاں تک پہنچنے والے صرف دوسرے ہندوستانی گیند بازبن گئے۔

راج کوٹ ٹسٹ کے دوسرے دن انگلینڈ کی ٹیم نے اپنی پہلی اننگ میں شاندار شروعات کی تھی۔ تیسرے سیشن میں بین ڈکیٹ تیزی سے رن بنا رہے تھے اور 39 گیندوں میں نصف سنچری لگا چکے تھے۔ دوسری طرف سے جیک کرالی بھی ان کا بخوبی ساتھ دے رہے تھے۔ ایسے میں ہندوستانی ٹیم کو ایک وکٹ کی تلاش تھی اور یہ کام کیا اس کے سب سے تجربہ کار اور بھروسے مند اسپنر روی چندرن اشون نے۔ آف اسپنرگیند بازنے کرالی کو شارٹ فائن لیگ پرکیچ کروا کر ٹیم انڈیا کو کامیابی دلائی۔

500 وکٹ لینے لینے دوسرے ہندوستانی گیند باز

انگلینڈ کے خلاف یہ یہ وکٹ لے کرٹیم انڈیا کے لئے راحت کی بات تھی تو وہیں آراشون کے لئے بھی بہت سکون والی بات تھی۔ گزشتہ ٹسٹ میں 500 وکٹ کے قریب آکربھی محروم رہنے والے آراشون نے اس لینڈ مارک کو اپنے نام کرلیا۔ وہ 500 ٹسٹ وکٹ لینے والے ہندوستان کے صرف دوسرے ہی گیند باز بنے۔ ان سے پہلے عظیم لیگ اسپنرانل کمبلے نے یہ کمال کیا تھا۔ انل کمبلے کے نام 619 وکٹ ہیں۔ آراشون نے صرف 98 ٹسٹ میچوں میں اپنے 500 وکٹ پورے کئے۔

یہ بھی پڑھیں:  Sarfaraz Khan Run Out: سرفراز خان کے رن آؤٹ ہونے پر رویندرجڈیجہ سے کہاں ہوئی غلطی؟ آل راؤنڈر نے مانگی معافی

اشون کا شاندار ریکارڈ

اس کے ساتھ ہی عظیم اسپنرنے کچھ خاص ریکارڈ اپنے نام بھی کرلئے۔ اشون نے سب سے تیزی سے 500 وکٹ لینے والے ہندوستانی گیند باز ہیں۔ وہیں پوری دنیا میں صرف دوسرے ایسے گیند باز ہیں۔ سری لنکا کے عظیم اسپنرمتھیا مرلی دھرن نے صرف 87 ٹسٹ میچوں میں 500 وکٹ حاصل کئے تھے۔ وہیں گیندوں کے لحاظ سے بات کریں تو یہاں بھی آراشون سے آگے صرف ایک ہی گیند باز ہے۔ اشون نے 25714  گیندوں میں اپنے 500 وکٹ حاصل کئے۔ ان سے عظیم آسٹریلیائی تیز گیند باز گلین میک گرا ہیں، جو 25528  گیندوں میں 500 وکٹ حاصل کئے تھے۔

بھارت ایکسپریس۔