Bharat Express

T20I Rankings: ٹی-20 کرکٹ کو ملا گیند بازی کا نیا بادشاہ، راشد خان کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون بن گئے روی بشنوئی

T20I Bowlers Rankings: آئی سی سی کی تازہ ترین ٹی-20 انٹرنیشنل گیند بازی رینکنگ میں روی بشنوئی نمبر ون پر پہنچ گئے ہیں۔

روی بشنوئی ٹی-20 رینکنگ میں نمبر ون گیند باز بن گئے ہیں۔

Ravi Bishnoi T20I Rankings: ٹی-20 کرکٹ کو دنیا کا نیا نمبرون گیند بازمل گیا ہے۔ آئی سی سی کی ٹی-20 انٹرنیشنل رینکنگ میں اب ہندوستانی اسپنرروی بشنوئی گیند بازی میں پہلے مقام پرپہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے اس مقام پرلمبے وقت پرطویل عرصے سے قابض راشد خان کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔ روی بشنوئی کے کھاتے میں اب 699 پوائنٹ ہوگئے ہیں۔ وہ راش خان (692) سے 7 ریٹنگ پوائنٹ آگے نکل گئے ہیں۔ اس فہرست میں تیسرے مقام پرسری لنکا کے وانندو ہسرنگا (679)، چوتھے نمبرپرعادل رشید (679) اورپانچویں مقام پرمہیش تیکشنا (677) ہیں۔ یعنی ٹی-20 انٹرنیشنل گیند بازوں کی رینکنگس میں ٹاپ-5 پوزیشن پراسپنروں کا قبضہ ہے۔

روی بشنوئی کو آسٹریلیا سیریزکا ملا فائدہ

روی بشنوئی کو آسٹریلیا کے خلاف حال ہی میں اختتام پذیرپانچ میچوں کی ٹی-20 سیریز سے زبردست فائدہ ہوا ہے۔ اس سیریز میں روی بشنوئی نے بہترین گیند بازی کرتے ہوئے 5 میچوں میں 9 وکٹ حاصل کئے۔ خاص بات یہ ہے کہ اس سیریز میں جم کرہوئی رنوں کی برسات کے درمیان وہ مستقل طور پر وکٹ نکالنے میں کامیاب رہے۔ اس کارکردگی کے لئے وہ ‘پلیئرآف دی سیریز’ بھی منتخب کئے گئے۔

17 کا گیند بازی ایوریج اور14 کا اسٹرائیک ریٹ

روی بشنوئی نے گزشتہ سال انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔ فروری 2022 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ایڈن گارڈن میں اس اسپنر نے اپنا پہلا انٹرنیشنل میچ کھیلا۔ اپنے پہلے ہی مقابلے میں وہ ‘پلیئرآف دی میچ’ رہے تھے۔ انہوں نے 17 رن خرچ کرکے 2 وکٹ حاصل کئے تھے۔ تب سے لے کراب تک یہ گیند باز ٹی-20 میں مسلسل قہربرپا رہا ہے۔ روی بشنوئی اب تک 21 مقابلے کھیل چکے ہیں اور 17.38 کی گیند بازی اوسط اور 7.14 کے اکنامی ریٹ سے کل 34 وکٹ حاصل کرچکے ہیں۔ ان کا گیند بازی اسٹرائیک ریٹ 14.5 رہا ہے۔ یعنی ہر15ویں گیند میں انہوں نے وکٹ حاصل کیا ہے۔

  -بھارت ایکسپریس

Also Read