Bharat Express

IPL 2023: سچن تندولکر کے مشورہ نے بدل دیا کیریئر، لگائی طوفانی سنچری، اب رشبھ پنت کی ٹیم کو کیا باہر

Prabhsimran Singh 1st IPL Century: ماسٹربلاسٹر سچن تندولکر آج بھی کئی کھلاڑیوں کے لئے آئیکن ہے۔ پنجاب کنگس کے نوجوان بلے بازکو سابق اسٹار سے ملے ایک مشورہ سے اس کا کیریئر بدل گیا۔

پنجاب کنگس کے بلے باز پربھ سمرن سنگھ نے دہلی کیپٹلس کے خلاف شاندارسنچری لگائی۔

Prabhsimran Singh 1st IPL Century: انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) کے 16ویں سیزن یعنی آئی پی ایل 2023 کے مقابلے ابھی کھیلے جا رہے ہیں۔ ہفتہ کی رات کھیلے گئے ایک مقابلے میں پنجاب کنگس نے دہلی کیپٹلس کو31 رنوں سے ہرایا۔ اسی کے ساتھ دہلی کی ٹیم ٹی-20 لیگ کے پلے آف کی دوڑسے باہرہوگئی۔ ایکسیڈنٹ (حادثہ) کے سبب دہلی کے کپتان رشبھ پنت موجودہ سیزن میں نہیں اترسکے۔ ان کی جگہ ڈیوڈ وارنرکوٹیم کی کمان ملی تھی۔ انہوں نے بلے سے ضرورشاندارکارکردگی پیش کی، لیکن ٹیم کی کارکردگی بے حد خراب رہی۔

دہلی کے خلاف 22 سال کے نوجوان وکٹ کیپربلے بازپربھ سمرن سنگھ نے شاندارسنچری لگائی۔ یہ ان کے آئی پی ایل کیریئرکی پہلی سنچری ہے۔ پربھ سمرن نے 65 گیند پر 158 کے اسٹرائیک ریٹ سے 103 رن بنائے۔ اننگ میں انہوں نے 10 چوکا اور6 چھکا لگایا۔ ان کی سنچری کی بدولت شکھردھون کی کپتانی والی پنجاب کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 167 رن بنانے میں کامیاب رہی۔ جواب میں دہلی کیپٹلس کی ٹیم 8 وکٹ پر136 رن ہی بناسکی۔ ایک سال پہلے آئی پی ایل میں کم موقع ملنے کے سبب پربھ سمرن حیران رہ گئے تھے، لیکن عظیم کھلاڑی سچن تندولکرکے مشورہ نے ان کا کیریئربدل دیا اوراس کے بعد انہوں نے 17 چھکے لگاکرشاندارسنچری کھیلی تھی۔

انڈین ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے پربھ سمرن سنگھ نے بتایا کہ مجھے آئی پی ایل 2022 میں ٹیم کامبینیشن کے سبب موقع نہیں مل رہا تھا، لیکن میں کھیلنا چاہتا تھا۔ ہمارا ممبئی انڈینس کے خلاف میچ تھا اور میں راست طور پر سچن سر کے پاس گیا۔ میں نے ان سے کہا کہ سرمجھے بے چینی ہو رہی ہے اور مایوسی بڑھتی جا رہی ہے۔ ایسے میں سچن تندولکرنے نوجوان کھلاڑی کو اہم ٹپس دیئے۔

سچن تندولکر نے پربھ سمرن سنگھ کی بات سن کرکہا کہ تم یہاں سخت محنت کرکے پہنچے ہو۔ ان کے بارے میں سوچو، جو ابھی بھی گھریلوکرکٹ میں سخت محنت کر رہے ہیں اورکسی ٹیم میں نہیں ہیں۔ اس وقت کا مزہ لو، سخت محنت کرواورمیچ کی صورتحال کے مطابق پریکٹس کرو۔ سچن تندولکر نے مزید کہا کہ اپنے کھیل میں سدھار کرتے رہو۔ یہ ضروری نہیں ہے کہ جب آپ کو موقع ملے، تبھی آپ اچھی کارکردگی کریں۔ ایک کھلاڑی کے طور پرہمارا کام سخت محنت کرنا ہے اور باقی قسمت پر چھوڑ دینا۔

سچن تندولکر کے مشورے نے پربھ سمرن سنگھ کو جوش سے لبریزکردیا۔ گزشتہ ایک سال میں ان کے کھیل میں تسلسل دیکھنے کو مل رہی ہے۔ ٹی-20 مشتاق علی ٹرافی میں انہوں نے 142 کے اسٹرائیک ریٹ سے 320 رن بنائے اور4 نصف سنچری بھی لگائی۔ اتنا ہی نہیں فرسٹ کلاس ٹورنا منٹ رنجی ٹرافی میں نوجوان کھلاڑی نے 63 کی اوسط سے 571 رن بنائے۔ اس میں 2 سنچری شامل تھے۔

ماسٹربلاسٹر سچن تندولکر آج بھی کئی کھلاڑیوں کے لئے آئیڈیل ہے۔ پنجاب کنگس کے نوجوان بلے بازکو سابق اسٹار سے ملے ایک مشورہ سے اس کا کیریئر بدل گیا۔ آئی پی ایل 2023 کے ایک مقابلے میں پنجاب کے نوجوان بلے باز نے نہ صرف سنچری لگائی، بلکہ اپنی ٹیم کو جیت دلاکر پلے آف کی امیدوں کو بھی زندہ رکھا ہے۔ اب تک ٹورنا منٹ میں 4 ہندوستانی کھلاڑی سنچری لگا چکے ہیں۔

پربھ سمرن سنگھ یہیں نہیں رکے۔ گزشتہ دنوں ممبئی میں کھیلے گئے ڈی وائی پاٹل ٹی-20 ٹورنا منٹ میں انہوں نے 55 گیندوں میں 161 رنوں کی شانداراننگ کھیلی تھی۔ اس دوران انہوں نے 17 چھکے اور 9 چوکے لگائے تھے۔ ٹورنا منٹ کے تین میچوں میں ہی انہوں نے 29 چھکے لگاکر گیند بازوں کو گھٹنے ٹیکنے پرمجبورکردیا تھا۔ پنجاب کے پربھ سمرن نے ٹی-20 کیریئر کی پہلی سنچری 2021 میں گوا کے خلاف لگائی تھی۔ مشتاق علی ٹرافی میں انہوں نے گوا کے خلاف 119 رن بنائے تھے۔