پاکستان کرکٹ ٹیم۔ (فائل فوٹو)
World Cup 2023 Semi Final Chances For Pakistan: پاکستان نے ونڈے ورلڈ کپ 2023 میں نیوزی لینڈ کو ڈکورتھ لوئس ضابطے کے تحت 21 رنوں سے شکست دے دی۔ اس ہار کے بعد پاکستان کے لئے سیمی فائنل میں پہنچنے کا راستہ آسان ہوگیا ہے۔ بابراعظم کی قیادت والی پاکستانی ٹیم کے لئے یہ مقابلہ کرو یا مرو جیسا تھا، جس میں پاکستانی سلامی بلے باز فخرزماں 155.56 کے اسٹرائیک ریٹ سے ناٹ آوٹ 126 رن بناکرہیرو بنے۔
فخرزماں نے اپنی اننگ میں 8 چوکے اور 11 لمبے لمبے چھکے لگائے۔ اس دوران بابراعظم نے 6 چوکے اور 2 چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 66 رن بناکر ان کا ساتھ دیا اور اپنی ٹیم کو سیمی فائنل کی دوڑ میں برقرار رکھا۔ اس جیت کے بعد پاکستان پوائنٹس ٹیبل میں 8 پوائنٹس اور +0.036 کے نیٹ رن ریٹ کے ساتھ پانچویں نمبرپر موجود ہے۔ وہیں آئیے جانتے ہیں یہاں سے پاکستان کے لئے سیمی فائنل میں پہنچنے کے کیا کیا ممکنہ حالات ہیں۔
سب سے پہلے تو پاکستان کو اگلا میچ انگلینڈ کے خلاف ہرحال میں جیتنا ہوگا، جس کے بعد بابراعظم اینڈ کمپنی کے پاس 10 پوائنٹس ہوجائیں گے۔ پوائنٹس ٹیبل میں نمبرچار کی نیوزی لینڈ کو آخری میچ میں اور نمبر 6 کی افغانستان کواگلے دونوں میچوں میں ہارنا ہوگا، جس کے بعد پاکستان کا سیمی فائنل کھیلنا یقینی ہوجائے گا۔
اگرپاکستان اگلا میچ انگلینڈ کے خلاف ہارجاتی ہے، تو نیوزی لینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں اگلے سبھی میچ اتنے خراب نیٹ رن ریٹ سے ہارجائے کہ ان کا نیٹ رن ریٹ پاکستان سے کم ہوجائے۔ کیونکہ فی الحال نیوزی لینڈ، پاکستان اور افغانستان تینوں کے پاس برابری کے 8-8 پوائنٹس موجود ہیں۔
افغانستان کو ایک میچ ہرحال میں ہارنا ہی ہوگا۔ اگرافغانستان کی ٹیم دونوں مقابلے جیت گئی تو پوائنٹس میں پاکستان سے آگے ہوجائے گی، کیونکہ پاکستان نے 8 میچوں میں سے 4 میچ جیتے ہیں اور افغانستان نے 7 میچوں میں 4 میچوں میں جیت حاصل کی ہے۔ پاکستان اگلا میچ جیت جائے اوراگرنیوزی لینڈ اپنا اگلا میچ جیت جائے یا جیت کے کافی قریب پہنچ جائے، جس سے پاکستان کا نیٹ رن ریٹ نیوزی لینڈ سے بہترہو۔ کیونکہ پاکستان اورنیوزی لینڈ نے 8 میچوں میں سے 4-4 میچوں میں جیت حاصل کی ہے اورابھی کیوی ٹیم کا نیٹ رن ریٹ پاکستان سے بہتر ہے۔
-بھارت ایکسپریس