خواتین ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان کافی خستہ حالت میں ہے۔ فاطمہ ثنا کی کپتانی والی پاکستان کوٹورنا منٹ میں مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ یہاں سے پاکستانی ٹیم کے لئے اگلے مرحلے میں جگہ بنانا بھی مشکل ہوسکتا ہے۔ وہیں دوسری شکست کے بعد کپتان فاطمہ ثنا کی ایک تصویروائرل ہوئی، جس میں وہ جذباتی نظرآئیں۔
تصاویرمیں دیکھ کرایسا لگ رہا ہے کہ فاطمہ کے آنسوآگئے ہوں۔ ان کے چہرے پراداسی واضح طورپرنظرآرہی تھی۔ جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے میچ میں فاطمہ نے شاندار اننگ کھیلتے ہوئے ٹیم کی عزت بچائی تھی، لیکن باقی کھلاڑی ان کا ساتھ نہیں دے پائے۔
جنوبی افریقہ کے خلاف فاطمہ کی شانداراننگ
بدھ (17 جون) کو برمنگھم کے ایجبسٹن میں کھیلے گئے مقابلے میں پہلے بلے بازی کرنے اتری پاکستان نے 20 اوورمیں 9 وکٹ پر126 رن بنائے۔ ایک وقت پرایسا لگ رہا تھا کہ پاکستانی ٹیم 80 رنوں کے اسکورپربھی نہیں پہنچ پائے گی، لیکن نمبر-8 پربلے بازی کے لئے اتری فاطمہ نے 38 گیندوں میں 6 چوکے اور2 چھکے لگاکرناٹ آوٹ 55 رن بنائے اورٹیم کو126 رنوں کے باعزت اسکورتک پہنچایا۔
جنوبی افریقہ نے جیتا میچ
جنوبی افریقہ نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 16.5 اوورمیں 8 وکٹ پر127 رن بناکر جیت حاصل کرلی۔ ٹیم کے لئے اینیری ڈرکسین نے سب سے بڑی اننگ کھیلتے ہوئے 35 گیندوں میں 7 چوکے اور2 چھکے لگاکر 52 رن اسکورکئے۔ اس دوران پاکستان کے لئے فاطمہ ثنا نے سب سے زیادہ 3 وکٹ حاصل کئے۔ فاطمہ نے دونوں ہی شعبوں میں ٹیم کے لئے کمال کی کارکردگی کی۔
پہلے میچ میں ہندوستان سے شکست کا سامنا
پاکستان نے ٹی-20 ورلڈ کپ کا پہلا مقابلہ ہندوستان کے خلاف 14 جون کوبرمنگھم کے ایجبسٹن میں کھیلا تھا۔ میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم انڈیا نے 20 اووروں میں 6 وکٹ کے نقصان پر170 رن بنائے تھے۔ ٹیم کے لئے اسمرتی مندھانا نے سب سے بڑی اننگ کھیلتے ہوئے 44 گیندوں میں 68 رن بنائے۔ پھررنوں کا پیچھا کرنے کے لئے اتری پاکستان کی ٹیم 17 اوور میں 106 رنوں پرسمٹ گئی تھی۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

