Bharat Express DD Free Dish

Asia Cup 2025: ٹیم انڈیا کے خلاف میچ سے پہلے پاکستان نے منسوخ کردی پریس کانفرنس

ایشیا کپ 2025 کے سپر-4 میں ہندوستان کے خلاف میچ سے پہلے پاکستان نے ایک بارپھراپنی پریس کانفرنس منسوخ کردی ہے۔ اس دوران پاکستان کی ٹیم موٹیویشنل اسپیکرکی مدد لے رہی ہے۔

Pakistan Cancel Pre-Match Press Conference: نوہینڈشیک معاملے کے بعد پاکستان کی حرکتیں رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی ہے۔ لیگ مقابلے میں متحدہ عرب امارات (یواے ای) کے خلاف میچ سے پہلے پریس کانفرنس منسوخ کرنے کے بعد اب پاکستان نے سپر-4 میں ہندوستان کے خلاف مقابلے سے پہلے پھر سے یہی حرکت کردی ہے۔ رپورٹس کے مطابق، اس نے آئی سی سی اکیڈمی میں ہونے والی پریس کانفرنس کومنسوخ کردیا ہے۔ اس دوران خبرآرہی ہے کہ ٹیم انڈیا سے میچ سے پہلے پاکستان کی ٹیم موٹیویشنل اسپیکرکی مدد لے رہی ہے۔

پاکستان نے دوسری بارکی یہ حرکت

ایشیا کپ 2025 میں پاکستان کی ٹیم نے دوسری بار پریس کانفرنس منسوخ کردی ہے۔ اس سے پہلے اس نے متحدہ عرب امارات (یواے ای) کے خلاف مقابلے سے پہلے ایسا کیا تھا۔ اب اس نے سپر-4 میں ٹیم انڈیا کے خلاف میچ سے پہلے دوبارہ ایسی حرکت کرکے سب کوحیران کردیا۔ اس دوران خبرآرہی ہے کہ 21 ستمبرکوہندوستان کے خلاف اہم مقابلے سے پہلے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانے کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) موٹیویشنل اسپیکرڈاکٹرراحیل کوبلایا ہے۔ لیگ مقابلے میں ہندوستان سے ملی زبردست ہار کے بعد پاکستان کے خیمے میں جوش کم ہے، کیونکہ سوریہ کماریادوکی قیادت والی ٹیم نے انہیں 7 وکٹ سے ہرا دیا تھا۔

نوہینڈ شیک معاملے کی وجہ سے غصے میں ہے پاکستان

اس کے بعد پاکستان کی مشکلات تب اوربڑھ گئیں، جب پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے سے متعلق ہندوستانی ٹیم نے ایشیا کپ میں پاکستان کی ٹیم سے ہاتھ نہیں ملانے کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی ٹیم کویہ قدم راس نہیں آیا۔ اس کے بعد وہ مسلسل کوئی نہ کوئی حرکت کرہی رہا ہے۔ اس دوران پی سی بی نے میچ ریفری اینڈ پائے کرافٹ پربھی ٹیم انڈیا کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے دھمکی بھی دی کہ اگران کے مطالبات نہیں مانے گئے تووہ ٹورنا منٹ سے ہٹ جائیں گے اوریواے ای کے خلاف اپنے تیسرے گروپ میچ کی شروعات میں تاخیرکردی۔ حالانکہ اینڈی پائے کرافٹ کے ساتھ میٹنگ کے بعد پی سی بی ٹورنا منٹ میں کھیلنے کوراضی ہوگیا۔ تنازعہ یہیں ختم نہیں ہوا۔ آئی سی سی پلیئرس اینڈ میچ آفیشیلس ایریا میں پائے کرافٹ کے ساتھ ہوئی میٹنگ کا ویڈیوبنانے اوراسے آن لائن جاری کرنے سے متعلق پی سی بی کوسخت ای میل کیا۔

پاکستانی ٹیم دباؤ میں 

اس ای میل کے جواب میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا تھا کہ یہ آئی سی سی پروٹوکول کے دائرے میں تھا۔ میدان کے باہرکے اس ڈرامے نے پاکستانی ٹیم پردباؤاوربڑھا دیا ہے۔ سلمان آغا کی کپتانی والی ٹیم کواگلے میچ میں ہندوستانی ٹیم کے خلاف اچھی کارکردگی کرنی ہوگی۔ اس درمیان اینڈی پائے کرافٹ ایک بارپھراس ہائی وولٹیج مقابلے میں میچ ریفری کا کردارنبھائیں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read