Bharat Express

اسپورٹس

ایشین گیمز 2022 میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی ٹیم کے رکن ٹیٹے نے کہا، ’’اپنے کیریئر میں پہلی بار اتنا بڑا ایوارڈ حاصل کرنا اچھا لگ رہا ہے۔ یہ ایک بہت بڑا اعزاز ہے اور ہمیشہ میری حوصلہ افزائی کرتا رہے گا۔‘‘

دہلی کیپٹلس کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس شکست کے بعد رشبھ پنت کے ساتھ پلیئنگ الیون کے دیگر کھلاڑیوں پر بھی جرمانہ عائد کیا گیا۔

دہلی نے بھی 4 میں سے صرف 1 میچ جیتا ہے۔ ممبئی نے 3 میچ کھیلے ہیں اور تمام میں اسے شکست ملی ہے۔

آئی پی ایل نے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ اس میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کھلاڑیوں سے ملاقات کرتے نظر آ رہے ہیں۔ شاہ رخ نے رشبھ پنت، ڈیوڈ وارنر اور ایشانت شرما سمیت تمام کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے دہلی کیپٹلس کو بہت بڑے فرق سے ہراکر پوائنٹس ٹیبل میں پہلا مقام حاصل کرلیا ہے۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے گیند بازی اوربلے بازی میں بھی لاجواب کارکردگی کی۔

اس گیند باز کا نام شیوم ماوی ہے۔ 25 سالہ شیوم ماوی کو لکھنؤ سپر جائنٹس نے آئی پی ایل 2024 کی نیلامی میں 6.4 کروڑ روپے میں خریدا۔

بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 3 مئی سے کھیلی جائے گی۔ اس سیریز کے لیے مستفیض الرحمان کو بھی اپنے ملک واپس جانا پڑے گا۔

مینک یادو کا یہ ڈیبیوآئی پی ایل سیزن ہے اور ابھی تک صرف 2 میچ کھیلے ہیں۔ ان دونوں ہی میچوں میں انہوں نے اپنی رفتار سے سب کو حیران کردیا ہے اور رفتار کے ریکارڈ بنا کر سنسنی پھیلائی ہے۔ اس کے بعد سب کی زبان پر یہ سوال ہے کہ کیا وہ شعیب اختر کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں؟

رسل جارحانہ بلے بازی کے ماہر ہیں۔ انہوں نے سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف شاندار بلے بازی کی۔ رسل نے 25 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ناقابل شکست 64 رنز بنائے۔ رسل کی اس اننگز میں 3 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے۔

ڈوپلیسی نے میچ کے بعد شکست کی وجہ بتائی۔ انہوں نے کہا کہ دو بہت اچھے کھلاڑیوں کا کیچ چھوٹنا ہمیں بہت مہنگا پڑا۔ جب کوئنٹن ڈی کاک 25-30 رنز کے ساتھ کھیل رہے تھے اور نکولس پورن 2 رنز کے ساتھ کھیل رہے تھے۔