مینک یادو مسلسل 150 کلو میٹر فی گھنٹے کی اسپیڈ سے گیند بازی کر رہے ہیں۔
مینک یادو فی الحال آئی پی ایل 2024 میں سب سے زیادہ سرخیوں میں ہیں۔ مینک سب سے زیادہ سرخیاں بٹوررہا ہے اورفینس کوسب سے زیادہ پُرجوش کررہا ہے۔ صرف 21 سال کے اس نوجوان ہندوستانی تیزگیند بازنے صرف 2 میچوں میں طوفانی رفتارسے سنسنی پھیلا دی ہے اورہرکوئی ان کی ہی باتیں کررہا ہے۔ آئی پی ایل 2024 میں مسلسل 2 بارسب سے زیادہ تیزگیند کا ریکارڈ بناچکے مینک یادو کیا شعیب اخترکا ریکارڈ توڑپائیں گے؟ یہ سوال ہرکسی کی زبان پرہے۔ یہ ہوسکتا ہے، اگروہ اپنی تکنیک میں تھوڑا لیکن اہم تبدیلی کرسکیں۔
دہلی سے آنے والے 21 سال کے مینک یادو کا یہ ڈیبیو آئی پی ایل سیزن ہے۔ پنجاب کنگس کے خلاف اپنے پہلے ہی میچ میں جب وہ 10ویں اوورمیں گیند بازی کے لئے آئے، تو 150 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتارکی گیند سے سب سے زیادہ توجہ کھینچی۔ پھراپنے اگلے ہی اوورکی پہلی گیند 155.8 کلومیٹرفی گھنٹہ کی اسپیڈ سے ڈال کرتو تہلکہ ہی مچا دیا۔ یہ اس سیزن کی سب سے تیزگیند تھی۔ انہوں نے مسلسل کئی گیند 150 سے اوپرکی ڈالی تھیں۔
پہلے ریکارڈ بنایا، پھرخود توڑ دیا
پنجاب کے خلاف ایسی شروعات کے بعد ہرکوئی ان کی ہی باتیں کر رہا تھا اوردوبارہ ان کی گیند بازی کا انتظارکر رہا تھا۔ رائل چیلنجرس بنگلورو کے خلاف منگل 2 اپریل کو کھیلے گئے مقابلے میں بھی مینک یادو کا ایسا ہی قہردیکھنے کو ملا اوراس بار تو انہوں نے اپنے ہی ریکارڈ کو توڑ دیا۔ مینک یادو نے 156.7 کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے گیند ڈالتے ہوئے نیا ریکارڈ بنایا۔ اپنی رفتار، تیزاچھال اورسٹیک لائن سے بنگلورو کے بلے بازوں کا کریز پر ٹکنا مشکل کردیا تھا۔
𝙎𝙃𝙀𝙀𝙍 𝙋𝘼𝘾𝙀! 🔥🔥
Mayank Yadav with an absolute ripper to dismiss Cameron Green 👏
Head to @JioCinema and @StarSportsIndia to watch the match LIVE#TATAIPL | #RCBvLSG pic.twitter.com/sMDrfmlZim
— IndianPremierLeague (@IPL) April 2, 2024
اسپیڈ بڑھانے کے لئے یہ تبدیلی ضروری
صرف 2 میچوں میں ہی انہوں نے ایسا کردکھایا، جس سے ہندوستانی فینس کی امیدیں بڑھ گئی ہیں کہ کیا وہ اس سے بھی تیز گیند بازی کرپائیں گے؟ کیا وہ شعیب اختر کے 161.1 کلومیٹر فی گھنٹہ کی اسپیڈ کا ریکارڈ توڑ پائیں گے؟ عمراورقابلیت کو دیکھ کرممکن لگتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی عظیم آسٹریلیائی گیند باز بریٹ لی کا ایک مشورہ بھی ان کے لئے اہم ہے۔ جیو سنیما کے شو میں بریٹ لی نے مینک یادو کی گیند بازی کا تجزیہ کرتے ہوئے ان کے ایکشن کے ایک خاص پہلو کے بارے میں بتایا۔ بریٹ لی کا ماننا ہے کہ اگربال ریلیز کرتے وقت اپنا سرسیدھا رکھ پاتے ہیں تو ان کی اسپیڈ 5-4 کلو میٹر فی گھنٹہ مزید بڑھ سکتی ہے۔
اب آپ سوچیں گے کہ سرکا بال کی اسپیڈ سے کیا لینا دینا؟ اصل میں بال ریلیز کرتے ہوئے مینک یادو کا سربائیں طرف گرتا ہے اوراس سے ان کا باڈی ویٹ بائیں طرف ہی گرتا ہے اوربیلنس بھی متاثرہوتا ہے۔ کرکٹ میں خاص طور پرسرکا محکم اورسیدھا ہونا توازن بنانے کے لئے اہم ہوتا ہے۔ اکثراچھی بلے بازی کے لئے سرکا مستحکم ہونا سب سے اہم پہلو مانا جاتا ہے، لیکن یہ باتیں گیند بازی سے لے کرفیلڈنگ اور وکٹ کیپنگ تک پربھی نافذ ہوتی ہے۔ فی الحال مینک آسانی سے 156-155 کلو میٹر فی گھنٹہ کی اسپیڈ حاصل کر رہے ہیں۔ ایسے میں اگر وہ اس خامی کو دور کرتے ہیں اور بریٹ لی کا انتزہ صھٰ ثابت ہوتا ہے تو شاید شعیب اختر کا ریکارڈ بھی کسی دن ٹوٹ جائے۔
بھارت ایکسپریس۔