Bharat Express DD Free Dish

اسپورٹس

ایشان کشن نے صرف 71 گیندوں میں اپنی سنچری مکمل کی۔ اس کے ساتھ وہ افغانستان کے خلاف سب سے تیز ایک روزہ سنچری بنانے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس فہرست میں ایون مورگن پہلے نمبر پر ہیں، جنہوں نے 2019 میں 57 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔

بھارت ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ بار 400 یا اس سے زائد رنز بنانے والی ٹیموں کی فہرست میں مشترکہ طور پر پہلے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت قائم ہونے کے بعد ستدرو دتہ نے اروپ بسواس کے خلاف بیدھان نگر پولیس میں شکایت درج کرائی اور انہیں سکیورٹی میں کوتاہی کا ذمہ دار قرار دیا۔ منگل کے روز انہوں نے کلکتہ ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کرتے ہوئے اس معاملے میں اروپ بسواس کو حاصل قانونی تحفظ کو بھی چیلنج کیا۔

آئی سی سی کی تازہ درجہ بندی میں بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کی نمایاں پیش رفت اور افغانستانی کھلاڑیوں کی مختلف زمروں میں بالادستی نمایاں طور پر دیکھنے کو ملی ہے۔

لکھنؤمیں افغانستان کے خلاف دوسرے ونڈے میں ہندوستانی کپتان شبمن گل نے شاندار سنچری لگائی۔ انہوں نے 33ویں اوورکی پہلی گیند پر چوکا لگا کراپنی سنچری مکمل کی۔ بطور کپتان شبھمن گل کی یہ پہلی سنچری ہے، لیکن اس سے پہلے وہ بطور کھلاڑی اس فارمیٹ میں 8 سنچری لگا چکے تھے۔

ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کے بعد ووزینا راتوں رات عالمی شہرت حاصل کرنے میں کامیاب۔ ان کی غیرمعمولی گول کیپنگ کے بعد ان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد تقریباً 50 ہزار سے بڑھ کر گیارہ ملین ہوگئی۔

اس میچ میں تین گول کرنے کے ساتھ ہی لیونل میسی مردوں کے فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں 16 گول کے ساتھ جرمنی کے سابق اسٹرائیکر میروسلاو کلوزے کے برابر مشترکہ سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔ یہ میسی کی ورلڈ کپ میں پہلی ہیٹ ٹرک بھی ہے۔

ایمباپے نے قطر میں 2022 کے ورلڈ کپ فائنل میں ارجنٹینا کے خلاف 3-3 سے برابر رہنے والے مقابلے میں ہیٹ ٹرک بنا کر بھی تاریخ رقم کی تھی۔ وہ 1966 میں انگلینڈ کے جیوف ہرسٹ کے بعد ورلڈ کپ فائنل میں ہیٹ ٹرک کرنے والے دنیا کے صرف دوسرے فٹبالر ہیں۔

ایران کے اسٹرائیکر مہدی طارمی نے موجودہ صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ کھلاڑیوں اور معاون عملے کے لیے انتہائی پریشان کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس صورتحال سے تھک چکے ہیں۔ یہ بہت خراب ہے اور اس کا براہ راست اثر ہماری ٹیم کی کارکردگی پر پڑ رہا ہے۔

اس ڈرا کے بعد ایران اپنے اگلے گروپ جی میچ میں لاس اینجلس ہی میں بیلجیم کے مدمقابل ہوگا، جبکہ نیوزی لینڈ وینکوور میں مصر سے ٹکرائے گا۔ گروپ کے ایک اور میچ میں بیلجیم اور مصر کے درمیان مقابلہ 1-1 سے برابر رہا تھا۔ ایران پہلی مرتبہ ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔