Bharat Express DD Free Dish

اسپورٹس

افغانستان کے خلاف جاری ون ڈے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ سے قبل بھارتی ٹیم کو تقویت ملی ہے، کیونکہ نوجوان فاسٹ بولر ہرشیت رانا کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ ہرشیت نے اپنا ری ہیب مکمل کر لیا ہے اور وہ چنئی میں ٹیم کے ساتھ جڑ جائیں گے۔

آسٹریلیا نے جمعہ کو چٹاگانگ میں کھیلے گئے دوسرے ٹی20 میچ میں بنگلہ دیش کو 7 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کر لی۔ ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد ٹی20 سیریز میں یہ کامیابی آسٹریلوی ٹیم کے لیے اعتماد بحال کرنے کے لحاظ سے نہایت اہم سمجھی جا رہی ہے۔

سوشل میڈیا سے لے کرمیڈیا تک میں روہت شرما کا ریٹائرمنٹ سرخیوں میں ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ روہت شرما کل یعنی 20 جون کواپنا آخری انٹرنیشنل میچ کھیلیں گے۔ یہاں جانئے اس دعوے میں کتنی حقیقت ہے۔

میچ کے اضافی وقت میں جوناتھن ڈیوڈ نے ایک اور گول کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی اور کینیڈا کی برتری 6-0 تک پہنچا دی۔ قطر کی ٹیم پورے مقابلے کے دوران کینیڈین دفاع کو توڑنے میں ناکام رہی اور کوئی گول نہ کر سکی۔اس شاندار کامیابی کے بعد کینیڈا کے چار پوائنٹس ہو گئے ہیں ۔

ومبلڈن دنیا کے سب سے قدیم اور باوقار ٹینس ٹورنامنٹس میں شمار ہوتا ہے، لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ اس عظیم مقابلے کا آغاز ایک معمولی اشتہار سے ہوا تھا۔ آج یہ ٹورنامنٹ عالمی کھیلوں کی دنیا کی ایک نمایاں پہچان بن چکا ہے اور ہر سال دنیا بھر کے لاکھوں شائقین کی توجہ اپنی جانب کھینچتا ہے۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اور تجربہ کار آل راؤنڈر ندا ڈار نے کرکٹ سے غیر معینہ مدت کے وقفے کے بعد دوبارہ پیشہ ورانہ کرکٹ میں واپسی کا اعلان کر دیا ہے۔ ندا نے جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) کے ذریعے اپنی واپسی کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو کی کارکردگی پر سخت تنقید کرتے ہوئے سابق فٹبالر نے کہا کہ ذاتی گول کرنے کی خواہش نے ٹیم کو ایک اہم موقع سے محروم کردیا۔ ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں پرتگال کو ڈی آر کانگو کے خلاف 1-1 سے برابری پر اکتفا کرنا پڑا، جبکہ رونالڈو پورے میچ میں خاطر خواہ اثر چھوڑنے میں ناکام رہے۔

 خواتین ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان کی مسلسل دوسری ہار کے بعد کپتان فاطمہ ثنا روتے ہوئے نظرآئیں۔ ان کے جذباتی ہونے کی تصویر بھی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ تصاویر میں دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ فاطمہ کے آنسو آگئے ہوں۔ ان کے چہرے پر اداسی واضح طور پر نظر آرہی تھی۔

میچ کے بعد بیلنگھم نے کہا کہ ایک بار پھر اپنے ملک کی نمائندگی کرنا ان کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ان کا اگلا ہدف انگلینڈ کے لیے 50 بین الاقوامی میچ مکمل کرنا ہے۔انہوں نے کہا، ’’میری ذمہ داری ہے کہ جب میں میدان میں اتروں تو اپنی ٹیم اور اپنے ملک کے لیے سو فیصد دوں۔

میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مدنی پور وزارڈز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔ ٹیم کی جانب سے پریانشو گورو سریواستو نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے ناقابل شکست 70 رنز اسکور کیے، جب کہ ابھیشیک داس نے 42 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔