Bharat Express DD Free Dish

اسپورٹس

بھارتی ٹیم پورے ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست رہی۔ گروپ مرحلے میں اس نے امریکہ کو 3-2، جاپان کو 2-1 اور یوروگوئے کو 3-2 سے ہرایا۔ سیمی فائنل میں چلی کو 6-0 سے شکست دینے کے بعد فائنل میں نیوزی لینڈ کو 2-0 سے ہرا کر دوسری بار نیشنز کپ کی ٹرافی اپنے نام کی۔

آئی سی سی سال 2027 میں ہونے والے ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کے فائنل پر بہت بڑا فیصلہ لے سکتا ہے۔ لارڈس میدان سے فائنل کی میزبانی چھن سکتی ہے۔ آئی سی سی اورای سی بی فائنل میچ کولارڈس  کے بجائے اوول منتقل کرنے پربات کررہے ہیں۔ ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے، لیکن مبینہ طورپرمقام کی تبدیلی کے حوالے سے بات چیت آگے بڑھ رہی ہے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ جاپان نے فیفا ورلڈ کپ کے کسی ایک میچ میں چار گول کیے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی جاپان فیفا ورلڈ کپ میں ایشیائی فٹبال کنفیڈریشن کی پہلی ٹیم بن گئی ہے جس نے ایک ہی میچ میں چار گول اسکور کیے۔ یہ کامیابی ورلڈ کپ کی تاریخ میں کسی بھی ایشیائی ٹیم کی سب سے بڑی فتح بھی قرار دی جا رہی ہے۔

بھارتیہ کرکٹ کنٹرول بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف ونڈے سیریز کے لئے 15 رکنی ہندوستانی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ وراٹ کوہلی اورجسپریت بمراہ کو ٹیم میں موقع دیا ہے۔ ہاردک پانڈیا اس ٹیم سے بھی باہرہیں، جوچمپئنز ٹرافی 2025 کے بعد کوئی ونڈے میچ نہیں کھیلے ہیں۔

ٹی-20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ہندوستان کے لئے سب سے تیز نصف سنچری یوراج سنگھ کے نام ہے۔ انہوں نے 2007 ٹی-20 ورلڈ کپ میں 12 گیندوں میں نصف سنچری لگائی تھی۔ ونڈے انٹرنیشنل میں سب سے تیز نصف سنچری لگانے کا ہندوستانی ریکارڈ اجیت اگرکر کے نام ہے۔ انہوں نے سال 2000 میں زمبابوے کے خلاف 21 گیندوں میں 50 رن مکمل کئے تھے۔

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے 15ویں میچ میں بنگلہ دیش نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دے دی۔ ساؤتھمپٹن میں کھیلے گئے اس مقابلے میں بنگلہ دیش نے محض 123 رنز کا ہدف دیا، لیکن اپنی عمدہ بولنگ کی بدولت پاکستان کو 100 رنز تک محدود کر کے اہم فتح حاصل کر لی۔

آسٹریلیا کی تجربہ کار آل راؤنڈر نے ٹی20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں نئی مثال قائم کر دی۔ خواتین اور مردوں دونوں میں یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی کرکٹر بن گئی ہیں ایلس پیری۔ مردوں کے ٹی20 ورلڈ کپ میں روہت شرما اس معاملے میں سرفہرست ہیں۔

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے 14ویں میچ میں آسٹریلیا نے نیدرلینڈز کو 98 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنی مسلسل تیسری کامیابی حاصل کر لی۔ ساؤتھمپٹن میں کھیلے گئے اس مقابلے میں آسٹریلوی ٹیم نے یکطرفہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گروپ اے میں پہلی پوزیشن پر قبضہ مضبوط کر لیا۔ یہ ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں رنز کے اعتبار سے مشترکہ طور پر چوتھی بڑی فتح بھی ہے۔

ہندوستان کے خلاف تیسرے ونڈے میچ میں عظمت اللہ عمرزئی نے تاریخ رقم کردی ہے۔ انہوں نے سب سے تیز 50 چھکے پورے کرنے کا ریکارڈ بنایا ہے۔ عظمت اللہ عمرزئی نے ہندوستان کے خلاف تیسرے ونڈے مقابلے میں 56 گیندیں کھیل کر50 رن بنائے اوراس دوران 2 چھکے لگائے۔ انہوں نے کپتان حشمت اللہ شاہدی کے ساتھ مل کر105 رنوں کی شراکت کی۔ عمرزئی کا وکٹ پرنس یادو نے لیا۔

اسماعیل صیباری کی کامیابی کی کہانی بھی کسی فلمی اسکرپٹ سے کم نہیں۔ 2001 میں اسپین میں پیدا ہونے والے صیباری کے والدین شمالی مراکش سے تعلق رکھتے تھے اور روزگار کی تلاش میں اسپین منتقل ہوئے تھے۔اسپین میں تقریباً 18 برس گزارنے کے بعد 2008 کے عالمی معاشی بحران نے ان کے خاندان کو شدید متاثر کیا۔