نئی دہلی: کامن ویلتھ گیمز 2026 میں بھارتی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ اتوار کو ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں رشی کانت سنگھ اور راجا متھوپانڈی نے تاریخی سلور میڈل جیت کر بھارت کی تمغوں کی تعداد چار کر دی، جب کہ اس سے قبل اولمپک تمغہ یافتہ میرابائی چانو نے ملک کو ایونٹ کا پہلا گولڈ میڈل دلایا تھا۔اب تک بھارت کے کھاتے میں ایک گولڈ، دو سلور اور ایک برانز کا میڈل آ چکا ہے۔ کامن ویلتھ گیمز 2026 کی میڈل ٹیبل میں بھارت چار تمغوں کے ساتھ آٹھویں مقام پر موجود ہے، جب کہ آسٹریلیا 14 گولڈ، 8 سلور اور 11 برانز سمیت مجموعی طور پر 33 تمغوں کے ساتھ پہلے نمبر پر برقرار ہے۔خواتین کے 48 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں میرابائی چانو نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 190 کلوگرام وزن اٹھایا، جس میں اسنیچ میں 85 کلوگرام اور کلین اینڈ جرک میں 105 کلوگرام شامل تھا۔ اس دوران انہوں نے کامن ویلتھ گیمز کے کئی ریکارڈ بھی توڑ ڈالے۔ یہ موجودہ گیمز میں بھارت کا پہلا سلوراور مجموعی طور پر تیسرا میڈل تھا۔
اس کے بعد مردوں کے 60 کلوگرام وزن کے زمرے میں رشی کانت سنگھ نے گھٹنے کی انجری کے باوجود سلور میڈل جیت کر نئی تاریخ رقم کی۔ منی پور سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ ویٹ لفٹر نے اسنیچ میں 121 کلوگرام وزن اٹھا کر کامن ویلتھ گیمز کے ریکارڈ کی برابری کی اور کلین اینڈ جرک سے قبل پہلے نمبر پر تھے۔ کلین اینڈ جرک میں وہ صرف 143 کلوگرام وزن اٹھا سکے، جب کہ ان کی آخری دو کوششیں ناکام رہیں۔ مجموعی طور پر 264 کلوگرام وزن کے ساتھ انہیں سلورکے میڈل پر اکتفا کرنا پڑا۔ملائیشیا کے محمد انیک کسدان نے کلین اینڈ جرک میں 152 کلوگرام اٹھا کر نیا گیمز ریکارڈ قائم کیا اور مجموعی 273 کلوگرام وزن کے ساتھ سلورمیڈل اپنے نام کیا، جب کہ کینیا کے جوشوا امونگا مبویا نے 260 کلوگرام کے ساتھ برانزکا میڈل حاصل کیا۔
رات کے سیشن میں مردوں کے 65 کلوگرام زمرے میں راجا متھوپانڈی نے اپنے ڈیبیو کو یادگار بناتے ہوئے سلور میڈل جیت لیا۔ انہوں نے اسنیچ میں 126 کلوگرام اور کلین اینڈ جرک میں 160 کلوگرام وزن اٹھایا، جس سے ان کا مجموعی اسکور 286 کلوگرام رہا۔اس مقابلے میں ملائیشیا کے محمد اجنیل بن بدین نے مجموعی 299 کلوگرام وزن اٹھا کر کامن ویلتھ گیمز کا نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا، جب کہ پاپوا نیو گنی کے موریا بارو نے 282 کلوگرام کے ساتھ برانز کا میڈل جیتا۔واضح رہے کہ بھارت نے کامن ویلتھ گیمز 2026 میں اپنے تمغوں کا آغاز جمعہ کے روز پیرا پاور لفٹر جھنڈو کمار کے ذریعے کیا تھا، جنہوں نے مردوں کے ہیوی ویٹ زمرے میں برانز کا میڈل جیتا تھا۔ اس کے بعد میرابائی چانو، رشی کانت سنگھ اور راجا متھوپانڈی کی شاندار کامیابیوں نے بھارت کی مہم کو نئی رفتار دے دی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



