Bharat Express

World Cup 2023: انگلینڈ کو ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں عبرتناک شکست کا سامنا،نیوزی لینڈ کے بلے بازوں نے زبردست کھیل کا کیا مظاہرہ

دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ڈوین کونوے اور راچن رویندرا کی شاندار سنچری اننگز کی بدولت نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 283 رنز کا ہدف ملا تھا۔ نیوزی لینڈ نے صرف 36.2 اوورز میں 1 وکٹ پر 283 رنز بنا کر میچ جیت لیاہے۔

دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ڈوین کونوے اور راچن رویندرا کی شاندار سنچری اننگز کی بدولت نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 283 رنز کا ہدف ملا تھا۔ نیوزی لینڈ نے صرف 36.2 اوورز میں 1 وکٹ پر 283 رنز بنا کر میچ جیت لیاہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈوین کونوے اور راچن رویندرا نے شاندار سنچریاں اسکور کیں۔ تاہم انگلینڈ کے 282 رنز کے جواب میں بیٹنگ کے لیے آنے والی نیوزی لینڈ کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ نیوزی لینڈ کو پہلا جھٹکا 10 رنز کے سکور پر لگا۔ ول ینگ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ لیکن اس کے بعد ڈوین کونوے اور راچن رویندرا نے انگلینڈ کو کوئی موقع نہیں دیا۔

ڈوین کونوے اور راچن رویندرا کے درمیان دوسری وکٹ کے لیے 273 رنز کی ناقابل شکست شراکت ہوئی۔ ڈوین کونوے 121 گیندوں پر 152 رنز بنانے کے بعد ناقابل شکست واپس لوٹے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 19 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔ راچن رویندرا 96 گیندوں پر 123 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 11 چوکے اور 5 چھکے لگائے۔ اس کے ساتھ ہی انگلینڈ کے لیے صرف سیم کرن کو ایک کامیابی ملی۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ ٹاس ہارنے کے بعد انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 282 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ نے سب سے زیادہ رنز بنائے۔ جو روٹ نے 86 گیندوں پر 77 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے فاسٹ بولر میٹ ہنری نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ مچل سینٹنر اور گلین فلپس نے 2-2 کامیابیاں حاصل کیں۔ راچن رویندرا نے ہیری بروک کو آؤٹ کیا۔اس طرح نیوزی لینڈ کے بلے بازوں نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی کپ مقابلے کے آغاز کو اپنے نام کرلیا۔البتہ انگلینڈ کی ٹیم 50 اوور کے اس میچ میں ناہی بڑا ہدف دینے میں کامیاب ہوئی اور ناہی نیوزی لینڈ کے بلے بازوں کو آوٹ کرنے میں کامیاب رہی اور یہی وجہ تھی کہ بہت آسانی کے ساتھ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلا مقابلہ جیت لیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read