ہندوستانی ٹیم کے کپتان روہت شرما۔ (فائل فوٹو)
Most Sixes In Calender Year: روہت شرما کو یوں ہی ہٹ مین نہیں کہا جاتا ہے۔ دراصل، اعدادوشمار اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ چھکے لگانے کے معاملے میں کوئی بھی روہت شرما کے آس پاس نہیں ہے۔ یہ سلسلہ تقریباً 10 سالوں سے چلا آرہا ہے۔ گزشتہ 10 سالوں میں 7 کلینڈرایئرمیں روہت شرما نے سب سے زیادہ چھکے لگائے ہیں۔ یعنی محض 3 کلینڈر ایئرکسی دیگرہندوستانی بلے باز نے روہت شرما سے زیادہ چھکے لگائے۔ اس طرح اعدادوشماربتاتے ہیں کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں چھکے لگانے کے معاملے میں روہت شرما باقی ہندوستانی بلے بازوں سے آگے ہیں۔
روہت شرما نے لگائے کتنے چھکے
ونڈے فارمیٹ میں روہت شرما نے سال 2013 میں سب سے زیادہ 30 چھکے لگائے۔ اس کے بعد روہت شرما نے 2014 میں 22 چھکے لگائے۔ جبکہ سال 2015 میں ہٹ مین نے 23 چھکے لگائے۔ روہت شرما نے سال 2016 میں 19 چھکے لگائے۔ اس طرح سال 2017 اور2018 میں بھی روہت شرما نے بالترتیب 46 اور39 چھکے لگائے۔ حالانکہ سال 2020 کے ایل راہل کے نام رہا۔ اس سال کے ایل راہل ونڈے فارمیٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے ہندوستانی بلے باز رہے۔ سال 2020 میں کے ایل راہل نے 16 چھکے لگائے۔
سال 2023 میں روہت شرما نے لگائے ریکارڈ 67 چھکے
وہیں سال 2021 میں ونڈے فارمیٹ میں ہندوستان کے لئے رشبھ پنت نے سب سے زیادہ چھکے لگائے۔ اس سال رشبھ پنت نے 11 چھکے لگائے۔ پھر سال 2022 میں ایشان کشن نے ہندوستان کے لئے ونڈے میچوں میں سب سے زیادہ چھکے لگائے۔ سال 2022 میں ایشان کشن نے 18 چھکے لگائے، لیکن اس کے بعد سال 2023 میں پھرروہت شرما کا جارحانہ اندازدیکھنے کو ملا۔ سال 2023 میں روہت شرما نے ونڈے میچوں میں سب سے زیادہ چھکے لگائے۔ اس سال روہت شرما نے ریکارڈ 67 چھکے لگائے۔
-بھارت ایکسپریس