جموں وکشمیر کے نوجوان کرکٹر کی کرکٹ کے بیچ میدان پر موت ہوگئی۔
Jammu and Kashmir 20 Years Cricketer Death: پورے ملک میں ان دنوں کئی ایسے حادثات سامنے آتے ہیں، جب کرکٹ فیلڈ پر کسی کھلاڑی کی موت ہوجاتی ہے۔ حال ہی میں کئی ایسے حادثات سامنے آئے، جب کرکٹ پچ پرکوئی دوڑتے دوڑتے دم توڑگیا تو کسی کی زخمی ہونے سے موت ہوگئی۔ تازہ خبر جموں وکشمیرسے سامنے آئی ہے، جہاں نوجوان گیند باز کی موت ہوگئی۔
جانکاری کے مطابق، 20 سال کے ایک نوجوان گیند باز نے بالنگ رنراپ کے دوران دم توڑدیا۔ صہیب یٰسین نامی اس کرکٹر کو جنید کے نام سے بھی جانا جاتا تھا۔ ان کے والد کا نام محمد یٰسین ہے۔ وہ بارہمولہ کے ہانجی ویرا علاقہ کے رہنے والے ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کی بات کریں تو آسٹریلیا کے فل ہیوز کی گیند لگنے سے موت کا معاملہ آج بھی فینس کے دلوں میں تازہ ہے۔ اس کے علاوہ ہندوستان کے رمن لامبا کی بھی کرکٹ میدان پرموت ہوئی تھی۔
کون ہے وہ کرکٹر؟
جموں وکشمیرکی نیوزایجنسی کے این ایس کے مطابق، اس کھلاڑی کا نام ہے صہیب یٰسین۔ اس کھلاڑی کی موت جمعہ کو بارہمولا کے پٹن واقع ہانجی ویرا علاقے میں ایک میچ کے دوران ہوئی۔ جانکاری کے مطابق، جب یہ 20 سالہ کھلاڑی گیند بازی کے لئے اپنے رن اپ پرتھا، اسی دوران وہ اچانک میدان پرگرگیا۔ اس کے بعد نوجوان کھلاڑی کو قریب کے اسپتال میں لے جایا گیا، جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔
In the wake of tragedy, Pattan grieves the loss of Suhaib Yaseen, a spirited soul who met an untimely end on the cricket field today. The pain is shared by the entire people of Pattan. My thoughts are with Suhaib’s family as they navigate this profound sorrow. May we collectively…
— Imran Reza Ansari (@imranrezaansari) January 26, 2024
کیسے ہوا انتقال؟
ابتدائی جانکاری کے مطابق، یہی بتایا جا رہا ہے کہ اس نوجوان کرکٹر کی موت ہارٹ اٹیک یعنی دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔ حال ہی میں نوئیڈا کا بھی ایک ایسا معاملہ سامنے آیا تھا، جہاں ایک عام شخص کی کرکٹ کھیلتے ہوئے پچ پر ہی موت ہوگئی تھی۔ اس معاملے پرجانکاری کے مطابق، پولیس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔