Bharat Express

IND vs ENG: رویندر جڈیجہ نے ‘پلیئر آف دی میچ’ کا ایوارڈ اپنی اہلیہ کے نام کیا، والد نے لگایا ریوابا پر جادو ٹونے کا الزام

رویندرجڈیجہ نے اس ایوارڈ کے بارے میں مزید کہا، “یہ میرے ہوم گراؤنڈ پر خاص پلیر آف دی  میچ ہے۔ میں یہ ایوارڈ اپنی اہلیہ کو گفٹ کرنا چاہوں گا۔

رویندر جڈیجہ نے 'پلیئر آف دی میچ' کا ایوارڈ اپنی اہلیہ کے نام کیا، والد نے لگایا ریوابا پر جادو ٹونے کا الزام

IND vs ENG: رویندر جڈیجہ کو انگلینڈ کے خلاف راجکوٹ میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ کے لیے ‘پلیئر آف دی میچ’ قرار دیا گیاہے۔ جو انھوں نے اپنی اہلیہ ریوابا کو گفٹ کیا۔ رویندر جڈیجہ نے گیند اور بلے دونوں سے کمال کیا۔ میچ کی پہلی اننگز میں بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی آل راؤنڈر نے 112 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور پھر بولنگ میں مجموعی طور پر 7 وکٹیں حاصل کیں۔ اہلیہ کو ایوارڈ گفٹ کرنے والے رویندرجڈیجہ کے والد نے ریوابا پر جادو ٹونے جیسے سنگین الزامات لگائے تھے۔

ہندوستانی آل راؤنڈر نے یہ ایوارڈ اپنی اہلیہ ریوابا کو گفٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں موٹیویٹ کرتی ہیں اور ذہنی طور پر ان کی حمایت کرتی ہیں۔ آبائی شہر راجکوٹ میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں رویندرجڈیجہ سنچری بنانے اور 5 وکٹیں لینے والے دوسرے ہندوستانی کھلاڑی بن گئے۔ روی چندرن اشون ہندوستان کے لیے یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے کھلاڑی تھے۔

بی سی سی آئی کے ایک ویڈیو میں رویندرجڈیجہ نے کہا، “دوسری اننگز میں 5 وکٹ لینا ایک خاص احساس ہے۔ اور ٹیسٹ میں سنچری اور 5 وکٹ لینا بھی خاص ہے۔” رویندرجڈیجہ نے اس ایوارڈ کے بارے میں مزید کہا، “یہ میرے ہوم گراؤنڈ پر خاص پلیر آف دی  میچ ہے۔ میں یہ ایوارڈ اپنی اہلیہ کو گفٹ کرنا چاہوں گا۔ وہ پردے کے پیچھے  سے ذہنی طور پر سخت محنت کر رہی ہے۔ وہ ہمیشہ مجھے اعتماد دیتی ہے۔ “

یہ بھی پڑھیں: راہل گاندھی کو نہیں ملے گا اکھلیش یادو کا ساتھ ،کیوں ایس پی سربراہ نے بدلا اپنا فیصلہ ؟ 

والد نے رویندرا جڈیجہ کی بیوی پر جادو ٹونے جیسے سنگین الزامات لگائے تھے
حال ہی میں رویندرجڈیجہ کے والد انیرودھ سنگھ نے ‘دیویہ بھاسکر’ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ نہیں جانتے تھے کہ ان کی بہو نے رویندرجڈیجہ پر جادو کیا ہے۔ انیرودھ سنگھ نے یہ بھی بتایا تھا کہ وہ رویندر جڈیجہ سے الگ رہتے ہیں۔ بھارتی آل راؤنڈر کی شادی کے چند ماہ بعد ہی تنازع شروع ہو گیا تھا ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  خود رویندر جڈیجہ نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اپنے والد کے ان سنگین الزامات کی تردید کی تھی۔

بھارت ایکسپریس

Also Read