Bharat Express

Rohit Sharma Will Remain in Mumbai Indians: کیا روہت شرما ممبئی انڈینز سے ہو جائیں گے الگ،جانئے کیا پورا معاملہ

آپ کو بتاتے چلیں کہ آئی پی ایل کے قوانین کے مطابق تمام ٹیمیں میگا آکشن سے قبل چار کھلاڑیوں کوریٹین  کرسکتی ہیں۔ باقی سبھی کھلاڑیوں کو ریلیز کرنا ہوگا۔ قابل ذکربا ت یہ ہے کہ اس اصول میں  تبدیل ہو سکتی ہے۔

کیا روہت شرما ممبئی انڈینز سے ہو جائیں گے الگ،جانئے کیا پورا معاملہ

آئی پی ایل 2025 کے حوالے سے مسلسل حیران کن خبریں آرہی ہیں۔ اگلے سیزن کے آغاز سے قبل اس سال کے آخر میں ایک میگا نیلامی کا انعقاد کیا جانا ہے۔ ایسی صورتحال میں تمام ٹیمیں کچھ کھلاڑیوں کو برقراررکھیں گی اور باقی کو ریلیز کریں  گی۔ ادھر ممبئی انڈینز کے سابق کپتان روہت شرما کے بارے میں بڑی خبر سامنے آئی ہے۔

نیوز 24 کی رپورٹ کے مطابق بھارت کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے میں اہم رول ادا کرنے والے کپتان روہت شرما ممبئی انڈینز سے الگ نہیں ہوں گے۔ ممبئی روہت شرما  کو ریٹین کرے گی۔ اس سے قبل یہ خبر آئی تھی کہ روہت شرما ممبئی انڈینز سے الگ ہو جائیں گے۔ خبر یہ بھی تھی کہ روہت شرما لکھنؤ سپرجائنٹس کے کپتان بنیں گے۔ قابل ذکربات یہ ہے کہ اب یہ واضح ہو گیا ہے کہ یہ تمام خبریں محض افواہیں تھیں۔

نیوز 24 کے مطابق ممبئی انڈینز نے واضح کیا ہے کہ روہت شرما آئی پی ایل 2025 میں ٹیم کے ساتھ رہیں گے۔ فرنچائز نے کہا ہے کہ روہت شرما ممبئی انڈینز کو نہیں چھوڑ رہے، وہ پریوار کا اہم حصہ ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ روہت شرما اور ممبئی انڈینز کے درمیان بات چیت  ہو گئی ہے ۔ روہت شرما بھی ممبئی میں رہنے کے لیے تیار ہیں۔

ابھی یہ طے نہیں ہوا کہ ٹیمیں کتنے کھلاڑیوں کو ریٹین کرسکیں گی

آپ کو بتاتے چلیں کہ آئی پی ایل کے قوانین کے مطابق تمام ٹیمیں میگا آکشن سے قبل چار کھلاڑیوں کوریٹین  کرسکتی ہیں۔ باقی سبھی  کھلاڑیوں کو ریلیز کرنا ہوگا۔ قابل ذکربا ت یہ ہے کہ اس اصول میں  تبدیل ہو سکتی ہے۔ درحقیقت کئی ٹیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ برقرار رکھے گئے کھلاڑیوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔ چند روز قبل میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ بی سی سی آئی اور ٹیموں کے درمیان پانچ کھلاڑیوں کو ریٹین  کرنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ابھی تک اس کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس