رابن سنگھ نے ممبئی انڈینس سے الگ ہونے کا اعلان کیا ہے۔
انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) کا 19واں ایڈیشن جاری ہے، جس میں جمعرات کو ممبئی انڈینس نے پنجاب کنگس کو 6 وکٹ سے ہرایا۔ حالانکہ ممبئی پلے آف کی دوڑ سے پہلے ہی باہرہوچکی ہے۔ اس درمیان ٹیم کے ساتھ 2010 سے جڑے ہوئے رابن سنگھ فرنچائزی سے الگ ہوگئے ہیں۔ انہوں نے خود سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے اس کی جانکاری دی۔
ممبئی انڈینس فرنچائزی سے الگ ہونے کے اعلان کے ساتھ رابن سنگھ نے بتایا کہ انہوں نے انٹرنیشنل لیگ ٹی-20 (آئی ایل ٹی-20) کی ٹیم ایم اے ایمریٹس سے بھی ناطہ ختم کرلیا ہے۔ ان کے ٹیم کے ساتھ جڑے رہنے کے دوران ممبئی نے 5 بارآئی پی ایل ٹرافی جیتی۔
رابن سنگھ نے ایکس پرلکھا، “میں یہ بتانا چاہوں گا کہ میں نے باضابطہ طورپر ممبئی انڈینس سے اپنی راہیں الگ کرلی ہیں۔ حالانکہ میں 2022 سے ان کے آئی پی ایل اسٹاف کا حصہ نہیں تھا، لیکن اس سال تک میں ایمیریٹس لیگ میں بھی ان کی ٹیم کے ساتھ جڑا ہوا تھا۔” انہوں نے مزید لکھا، “2010 سے شروع ہوئی میرے اس شاندار سفر کے دوران مجھے ملی حمایت کے لئے پورے ممبئی انڈینس فیملی اورسبھی مداحوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں اس فرنچائزی کوآنے والے سالوں کے لئے مبارکباد دیتا ہوں۔”
I’d like to share that I have officially parted ways with the Mumbai Indians. Although I have not been part of their IPL staff since 2022 , as of this year also with their team in the Emirates league.
Thank you to the entire MI family and the fans for the support through this…— Robin Singh (@robinsingh1409) May 15, 2026
رابن سنگھ کا کرکٹ کیریئر
سال 2010 سے ممبئی انڈینس کے ساتھ رابن سنگھ 2023 میں انٹرنیشنل لیگ ٹی-20 کے پہلے ایڈیشن میں ایم اے ایمریٹس کے جنرل منیجرکے طورپرپڑے تھے۔ 2024 میں وہ ایم اے ایمریٹس کے ہیڈ کوچ مقررکئے گئے۔ 62 سالہ رابن سنگھ نے ہندوستان کے لئے 136 ونڈے میچوں میں 236 رن بنائے اور69 وکٹ حاصل کئے۔ ونڈے میں ان کے نام ایک سنچری اور9 نصف سنچری ہیں۔ انہوں نے ٹیم انڈیا کے لئے کھیلے واحد ٹسٹ میچ میں 27 رن بنائے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



