Bharat Express

IPL 2023: ممبئی انڈینس کی مسلسل 10 ویں سال کپتانی کرنے پر روہت شرما نے کہی دل چھولینے والی بات

آئی پی ایل 2023 میں روہت شرما مسلسل 10ویں بار ممبئی انڈینس کی کپتانی کریں گے۔ 10ویں سال سے متعلق روہت شرما نے یہ بڑی بات کہی ہے۔ 

ممبئی انڈینس کے کپتان روہت شرما آئی پی ایل 2023 سے پہلے پریس کانفرنس کرتے ہوئے۔ (Image Source: Mumbai Indians, Twitter)

Rohit Sharma On Mumbai Indians: انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) 2023 کے آغاز میں کچھ دن ہی باقی رہ گئے ہیں۔ ٹورنا منٹ کی شروعات 31 مارچ سے ہوگی۔ اس سے پہلے ممبئی انڈینس کے کپتان روہت شرما نے ایک پریس کانفرنس کی، جس میں انہوں نے کئی بڑی باتیں کہیں۔ روہت شرما اس سیزن میں مسلسل 10ویں بار ممبئی انڈینس کی کمان سنبھالیں گے۔ سال 2013 میں انہیں ممبئی انڈینس کا کپتان بنایا گیا تھا، جب سے لے کر اب تک ٹیم کل پانچ خطاب جیت چکی ہے۔

روہت شرما کو مسلسل 10ویں بار ممبئی کی کمان

روہت شرما اس سیزن میں مسلسل 10 ویں بار ممبئی انڈینس کی کمان سنبھالیں گے۔ اس خاص بات کو لے کر روہت شرما نے کہا کہ یہ یہ ایک خاص سفر رہا۔ روہت شرما نے بتایا کہ اس سفر میں انہوں نے کئی یادیں بنائیں۔ روہت شرما نے کہا، ”ممبئی انڈینس کے 10ویں سال میں کپتانی کرنا اور اس کے لئے کھیلنا، یہ ایک خاص سفر رہا ہے اور اس نے کئی یادگار لمحے بنائے۔ آئی پی ایل 2022 میں ممبئی انڈینس ٹورنا منٹ کی سب سے ناکام ٹیم رہی تھی۔ ممبئی انڈینس نے پوائنٹ  ٹیبل میں 10ویں یعنی آخری نمبر پر رہی تھی۔ روہت شرما کی قیادت والی ممبئی انڈینس نے 14 میں سے محض 4 میچوں میں ہی جیت اپنے نام کی تھی اور ٹیم نے 10 میچ گنوائے تھے۔ اس بار ٹیم کے فینس ٹیم سے اچھی کارکردگی کی امید کر رہے ہیں۔

آئی پی ایل کے سب سے کامیاب کپتان ہیں روہت شرما

قابل ذکر ہے کہ روہت شرما آئی پی ایل میں اب تک سب سے کامیاب کپتان رہے ہیں۔ ان کی کپتانی میں ممبئی انڈینس نے کل 5 خطاب جیتے ہیں۔ جو کسی بھی ٹیم سے زیادہ ہے۔ بطور کپتان روہت شرما اب تک آئی پی ایل میں کل 143 میچ کھیل چکے ہیں، جس میں انہوں نے 79 میچ جیتے ہیں اور 60 گنوائے ہیں۔ اس میں کل 4 میچ ٹائی رہے ہیں۔

روہت شرما کا شاندار کیریئر

روہت شرما نے اب تک اپنے آئی پی ایل کیریئر میں کل 227 میچ کھیلے ہیں۔ ان میچوں کی 222 اننگوں میں بلے بازی کرتے ہوئے انہوں نے 30.3 کی اوسط اور 129.89 کے اسٹرائیک ریٹ سے 5879  رن بنائے ہیں۔ اس میں ان کے بلے سے ایک سنچری اور 40 نصف سنچریاں نکلی ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Also Read