Bharat Express DD Free Dish

India vs Australia 1st odi: آسٹریلیا کے سامنے بھارت کا ٹاپ آرڈر بری طرح ناکام رہا، گل اور روہت نے کیا مایوس ، جبکہ کوہلی نے بنایا شرمناک ریکارڈ

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پرتھ میں ون ڈے سیریز کا پہلا میچ کھیلا جا رہا ہے، جس میں 11.5 اوورز کے کھیل تک بارش دو بار ہونے لگی ہے۔ فی الحال ٹیم انڈیا نے 3 وکٹیں گنوا کر صرف 37 رنز ہی بنائے ہیں۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پرتھ میں ون ڈے سیریز کا پہلا میچ کھیلا جا رہا ہے، جہاں اب تک 11.5 اوورز کے کھیل تک بارش دو بار ہونے لگی ہے۔ فی الحال ٹیم انڈیا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر صرف 37 رنز بنائے ہیں۔ روہت شرما اور وراٹ کوہلی جیسے تجربہ کار بلے باز پویلین واپس لوٹ چکے ہیں۔آسٹریلیا کے کپتان مچل مارش نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

روہت نے 500 ویں میچ میں صرف 8 رن بنائے

بھارت کی جانب سے روہت شرما اور کپتان شبھم گل اوپننگ کے لیے میدان میں اترے۔ یہ روہت شرما کا 500واں انٹرنیشنل میچ تھا۔ شائقین کو امید تھی کہ 223 دن بعد بھارتی ٹیم میں واپسی کرنے والے روہت اس میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ  کریں گے، لیکن ایسا ممکن نہ ہو سکا۔ روہت صرف 8 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، جس سے شائقین کو خاصی مایوسی ہوئی۔3.4 اوور میں بھارت کو پہلا بڑا جھٹکا روہت شرما کے طور پر لگا۔ روہت صرف 14 گیندوں پر 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ ان کی اس اننگز میں صرف ایک چوکا شامل تھا۔ اس کے بعد وراٹ کوہلی کریز پر آئے۔ کوہلی بھی روہت شرما کے ساتھ آخری بار چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں نظر آئے تھے۔ شائقین کو ’رن مشین‘ سے چوکے چھکوں کی امید تھی، لیکن کوہلی آٹھویں گیند پر ہی کووپر کونو لی کو کیچ دے بیٹھے۔ وہ اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول سکے اور صفر پر آؤٹ ہو گئے۔ ان گیندبازوں کی شاندار شروعات نے بھارت کے ٹاپ آرڈر کو ابتدائی جھٹکے دیے اور ٹیم کو دباؤ میں ڈال دیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔