Bharat Express DD Free Dish

WCL Semifinal: پاکستان کے خلاف سیمی فائنل نہیں کھیلے گا بھارت،ڈبلیو سی ایل میں ہندوستانی کھلاڑیوں نے پاکستان کا کیا بائیکاٹ

اب بھارت کے چیمپئن کے سیمی فائنل کھیلنے سے انکار کا مطلب ہے کہ پاکستان چیمپئن فائنل میں پہنچ جائے گا۔ایک قریبی ذریعے نے بتایاکہ ہندوستانی کھلاڑیوں نے جمعرات کو ہونے والے ڈبلیو سی ایل سیمی فائنل میں پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے سیمی فائنل میں بھارت کے چیمپئن نے پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔ یہ سیمی فائنل جمعرات کو ہونا ہے۔ انڈیا چیمپئن نے اپنے روایتی حریف کے خلاف مسابقتی میچوں میں شرکت نہ کرنے کے اپنے سابقہ موقف کو برقرار رکھا ہے۔ انڈیا چیمپئن نے منگل کو اپنے آخری گروپ میچ میں ویسٹ انڈیز کے چیمپئن کو صرف 13.2 اوورز میں شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچی۔ اب بھارت کے چیمپئن کے سیمی فائنل کھیلنے سے انکار کا مطلب ہے کہ پاکستان چیمپئن فائنل میں پہنچ جائے گا۔ایک قریبی ذریعے نے بتایاکہ ہندوستانی کھلاڑیوں نے جمعرات کو ہونے والے ڈبلیو سی ایل سیمی فائنل میں پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔

اس سے قبل دونوں ممالک کے درمیان لیگ مرحلے کا کھیل بھارتی کھلاڑیوں اور ایک بڑے ٹورنامنٹ کے اسپانسر کے شدید اعتراض کے بعد باضابطہ طور پر منسوخ کر دیا گیا تھا، جس کے بعد سابق بھارتی کرکٹرز بشمول سریش رینا اور شیکھر دھون نے اعلان کیا تھا کہ وہ اس میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔اس سے پہلے  ڈبلیو سی ایل کے اہم سپانسرز میں سے ایک EaseMyTrip نے بھارت-پاکستان WCL سیمی فائنل سے دستبرداری اختیار کر لی۔ اسپانسر شپ نے پاکستان کے کسی بھی میچ میں شرکت نہ کرنے کی اپنی دیرینہ پالیسی کی تصدیق کی۔

ٹریول ٹیک کمپنی کے شریک بانی نشانت پٹی نے ایک بیان میں کہا، “ہم ٹیم انڈیا کی عالمی چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں شاندار کارکردگی کے لیے تعریف کرتے ہیں، آپ نے ملک کا سر فخر سے بلند کیا، تاہم، پاکستان کے خلاف آئندہ سیمی فائنل صرف ایک اور کھیل نہیں ہے، دہشت گردی اور کرکٹ ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ہم کسی ایسے ملک کے ساتھ  کسی بھی پروگرام کا حصہ نہیں بن سکتے جو دہشت گردی کو فروغ دینے  میں برسرپیکار ہو۔نشانت پٹی نے مزید کہاکہ ہندوستان کے لوگ بول چکے ہیں اور ہم انہیں سنتے ہیں۔ EaseMyTrip ڈبلیو سی ایل میں بھارت بمقابلہ پاکستان میچ سے منسلک نہیں ہوگا۔ کچھ چیزیں کھیلوں سے بڑی ہوتی ہیں۔ قوم پہلے، کاروبار بعد میں، ہمیشہ۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read