ٹیم انڈیا (فائل فوٹو )
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹسٹ کرکٹ کے ضوابط میں بہت بڑی تبدیلی کردی ہے۔ دراصل، ٹسٹ میچوں میں اکثردن کا کھیل خراب روشنی کی وجہ سے جلدی ختم کرنا پڑتا ہے۔ اس کے حل کے طورپرآئی سی سی نے خراب روشنی کے وقت پنک گیند کے استعمال کومنظوری دے دی ہے۔ حالانکہ فی الحال یہ صرف ٹسٹ کی بنیاد پرہے۔ 31 مئی یعنی آئی پی ایل 2026 کے فائنل کے دن احمد آباد میں آئی سی سی بورڈ کی میٹنگ ہوئی تھی۔
اسی میٹنگ میں پنک بال کے استعمال پرفیصلہ لیا گیا۔ اس فیصلے کا مقصد ٹسٹ میچوں میں اووروں کی تعداد کو زیادہ کرنا ہے۔ عام طورپر خراب روشنی کی وجہ سے دن کا کھیل جلدی ختم کر دیا جاتا ہے، جس سے مقابلے میں اووروں کی تعداد گھٹ جاتی ہے۔
دونوں ٹیموں کی رضامندی سے ہوگا یہ فیصلہ
واضح رہے کہ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے پہلا پنک بال ٹسٹ میچ 2015 میں کھیلا گیا تھا۔ اس مقابلے میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو تین وکٹ سے ہرایا تھا۔ اس کے بعد وقت وقت پرمختلف ممالک کے درمیان گلابی گیند سے میچ کھیلے جاتے رہے ہیں۔ خراب روشنی کے وقت پنک گیند کا استعمال تبھی کیا جاسکے گا، جب دونوں ٹیم اس پررضامندی ظاہرکریں۔
میدان پرآسکیں گے کوچ
آئی سی سی نے ایک اوربڑی تبدیلی کی ہے۔ اب مقابلوں کے دوران جب بھی ڈرنکس بریک ہوگا، تب کوچ، کھلاڑیوں سے بات چیت کرنے کے لئے میدان میں داخل ہوسکیں گے۔ احمد آباد میں ہوئی میٹنگ میں ایک اوربڑے فیصلے پرمہرلگائی گئی۔ وہیں گیند بازوں کے مشتبہ ایکشن کا پتہ لگانے کے لئے میچ آفیشلس اب ہاک-آئی ڈیٹا کو دیکھ پائیں گے۔ یہ نیا ضابطہ یکم اکتوبر2026 سے نافذ کیا جائے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



