Latest ICC Rankings Update: آئی سی سی نے جاری کی تازہ رینکنگ، ٹی-20رینکنگ میں ہندوستانی نمبر-1، جانئے کیا ہوئی تبدیلی
آئی سی سی نے تازہ رینکنگ جاری کی ہے، جس میں ایک ہندوستانی گیند باز نے گیند بازی رینکنگ میں اپنا نمبر-1 مقام محفوظ رکھا ہے۔ اسمرتی مندھانا ہندوستان کی ٹاپ بلے بازبنی ہوئی ہیں۔ خواتین ٹی-20 بلے بازی رینکنگ میں آسٹریلیا کی جارجیا وال نمبر-1 بنی ہوئی ہیں اور انگلینڈ کی چارلی ڈین دوسرے مقام پرہیں۔ ٹی-20 میں ہندوستان کی سب سے بہترین بلے باز اسمرتی مندھانا ہیں، جو پانچویں مقام پر ہیں۔
ICC New Rule Test Match Pink Ball: آئی سی سی نے بدل دیئے ٹسٹ کرکٹ کے ضوابط، یکم جون کو لیا ایسا فیصلہ، دنیا رہ گئی حیران
کرکٹ کی تاریخ میں سب سے پہلا پنک بال ٹسٹ میچ 2015 میں کھیلا گیا تھا۔ اس مقابلے میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 3 وکٹ سے ہرایا تھا۔ اس کے بعد وقت وقت پر مختلف ممالک کے درمیان گلابی گیند سے میچ کھیلے جاتے رہے ہیں۔ خراب روشنی کے وقت پنک گیند کا استعمال تبھی کیا جاسکے گا، جب دونوں ٹیم اس پر رضامندی ظاہر کریں۔
IPL 2026:آر سی بی کے نئے مالکان بدل رہے ہیں ٹیم کا نام ،اننیا برلا نے کر دی وضاحت
اننیا برلا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ آر سی بی کو 16,705 کروڑ روپے میں فروخت کیا گیا ہے اور آدتیہ برلا گروپ، ڈیوڈ بلیٹزر اور بلیک اسٹون کے کنسورشیم نے اسے خریدا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اچھی خبر یہ ہے کہ رپورٹس کے مطابق آدتیہ برلا گروپ نے تصدیق کی ہے کہ ٹیم کا نام تبدیل نہیں کیا جائے گا۔
Yuzvendra Chahal: یوزویندر چہل کا بڑا انکشاف—میں نے شراب چھوڑ دی، اب ٹیم کے لیے 150 فیصد دینا چاہتا ہوں
یوزویندر چہل نے مزید کہا کہ وہ اپنی ٹیم کے لیے 150 فیصد کارکردگی دکھانا چاہتے ہیں اور بطور سینئر کھلاڑی نوجوانوں کے لیے مثال بننا چاہتے ہیں۔ یوزویندر چہل کا کہنا تھا کہ وہ بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کے لیے بھی سخت محنت کر رہے ہیں۔
Rohit Sharma and Virat Kohli: روہت شرما اور وراٹ کوہلی کی مقبولیت کا اثر، ون ڈے میچوں کی تعداد بڑھانے پر غور
میڈیا رپورٹس کے مطابق کئی غیر ملکی کرکٹ بورڈز نے بی سی سی آئی سے درخواست کی ہے کہ پہلے سے طے شدہ ون ڈے سیریز میں میچوں کی تعداد بڑھائی جائے۔ ان بورڈز میں انگلینڈ، نیوزی لینڈ، آئرلینڈ اور سری لنکا شامل ہیں۔
T20 World Cup: بھارت اور انگلینڈ کے سیمی فائنل میچ نے بنایا نیا عالمی ریکارڈ
بھارت کے معروف اسٹریمنگ پلیٹ فارم جیو ہاٹ اسٹار نے اس اہم میچ کے دوران 65.2 ملین بیک وقت ناظرین کا ریکارڈ قائم کیا، جو کسی بھی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر براہ راست نشر ہونے والے ایونٹ کے لیے اب تک کی سب سے زیادہ بیک وقت ویورشپ ہے۔
ICC Women’s T20 World Cup: آئی سی سی خواتین ٹی-20 ورلڈ کپ کا 100 روزہ کاؤنٹ ڈاؤن شروع، 12 جون کو ایجبسٹن میں ہوگا افتتاحی میچ
ٹورنامنٹ ڈائریکٹر بیتھ بیریٹ وائلڈ نے کہا کہ صرف 100 دن بعد انگلینڈ اور ویلز دنیا کی بہترین خواتین کرکٹرز کی میزبانی کریں گے۔ ان کے مطابق اب تک ایک لاکھ پندرہ ہزار سے زائد ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں اور ایونٹ کے لیے جوش و خروش میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ خواتین کرکٹ کو کھیلوں کی مرکزی دھارے میں مزید مضبوط مقام دلانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔





