Bharat Express DD Free Dish

Yuzvendra Chahal: یوزویندر چہل کا بڑا انکشاف—میں نے شراب چھوڑ دی، اب ٹیم کے لیے 150 فیصد دینا چاہتا ہوں

یوزویندر چہل  نے مزید کہا کہ وہ اپنی ٹیم کے لیے 150 فیصد کارکردگی دکھانا چاہتے ہیں اور بطور سینئر کھلاڑی نوجوانوں کے لیے مثال بننا چاہتے ہیں۔ یوزویندر چہل کا کہنا تھا کہ وہ بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کے لیے بھی سخت محنت کر رہے ہیں۔

نئی دہلی: بھارتی لیگ اسپنر یوزویندر چہل نے آئی پی ایل 2026 سے پہلے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہوں نے شراب نوشی مکمل طور پر چھوڑ دی ہے اور اب ان کی توجہ مکمل طور پر فٹنس اور کرکٹ پر مرکوز ہے۔یوزویندر چہل ، جو اس سیزن میں پنچا ب کی نمائندگی کریں گے، انہوں نے جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر ڈی ویلیئرز کے یوٹیوب شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ چھ ماہ سے شراب سے مکمل طور پر دور ہیں۔ ان کے مطابق، “میں نے شراب پینا چھوڑ دیا ہے، چھ ماہ سے زیادہ ہو چکے ہیں، اب میں اپنی فٹنس پر زیادہ توجہ دے رہا ہوں کیونکہ میری عمر 35 سال ہو گئی ہے۔”

یوزویندر چہل  نے مزید کہا کہ وہ اپنی ٹیم کے لیے 150 فیصد کارکردگی دکھانا چاہتے ہیں اور بطور سینئر کھلاڑی نوجوانوں کے لیے مثال بننا چاہتے ہیں۔ یوزویندر چہل کا کہنا تھا کہ وہ بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کے لیے بھی سخت محنت کر رہے ہیں۔گزشتہ آئی پی ایل سیزن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے یوزویندر چہل نے کہا کہ فائنل میں ماکو جانسن کی عدم موجودگی ٹیم کے لیے نقصان دہ ثابت ہوئی۔ ان کے مطابق اگر جانسن ٹیم میں ہوتے تو پنچاب کنگز ٹائٹل جیت سکتی تھی۔ واضح رہے کہ گزشتہ سیزن میں پنجاب کنگز فائنل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز سے 6 رنز سے ہار گئی تھی۔یوزویندرچہل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ پچھلے سیزن کے اختتام پر انجری کا شکار تھے۔ ان کے مطابق کولکتہ نائٹ رائیڈر کے خلاف میچ کے بعد ان کی پسلی میں فریکچر ہو گیا تھا، جبکہ ان کے ہاتھ کی انگلی میں بھی چوٹ آئی تھی۔ ان انجریز کے باعث وہ سیمی فائنل اور فائنل میں اپنی مکمل صلاحیت کے مطابق لیگ اسپن نہیں کر سکے۔

اب یوزویندرچہل نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ اپنی فٹنس کو اولین ترجیح دیں گے تاکہ نہ صرف ٹیم میں مؤثر کردار ادا کر سکیں بلکہ پنجا ب کنگزکو اس کا پہلا آئی پی ایل ٹائٹل جتوانے میں بھی اہم کردار ادا کریں۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read