Bharat Express DD Free Dish

India vs South Africa: گوہاٹی ٹیسٹ میں بڑی تبدیلی، شبھمن گل ہوئے باہر، اب رشبھ پنت سنبھالیں گے ٹیم انڈیا کی کمان

دوسرے ٹیسٹ سے پہلے ٹیم انڈیا کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ گردن کی چوٹ کے باعث کپتان شبھمن گل باہر ہو گئے ہیں اور اب رشبھ پنت کو گوہاٹی ٹیسٹ میں کپتانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم گوہاٹی میں جنوبی افریقہ کے خلاف ہفتہ، 22 نومبر سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پوری طرح تیار ہے، لیکن اس بار ٹیم کی پلیئنگ الیون میں ایک بڑی تبدیلی دیکھنے کو ملے گی۔ کپتان شبھمن گل گردن کی چوٹ سے پریشان ہیں اور اس ٹیسٹ میں کھیلنا ان کے لیے ممکن نہیں ہوگا۔ ایسے میں ایک رپورٹ کے مطابق ٹیم کی کمان وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کو سونپی گئی ہے، جبکہ نوجوان بلے باز سائی سُدرشن کو گل کی جگہ موقع ملنے کی امید ہے۔

گردن کی چوٹ بنی پریشانی

کولکاتا ٹیسٹ کے دوران پہلی اننگز میں بیٹنگ کرتے ہوئے گل کی گردن میں چوٹ لگ گئی تھی۔ چوٹ اتنی شدید تھی کہ وہ جنوبی افریقہ کی دوسری اننگز میں میدان پر فیلڈنگ کے لیے بھی نہیں اتر سکے۔ بھارت کو 124 رن کا چھوٹا ہدف ملا تھا، لیکن گل اس دوران بھی بیٹنگ کے لیے نہیں آئے۔ میچ ختم ہونے کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ایک دن بعد انہیں چھٹی دے دی گئی۔ بی سی سی آئی نے بتایا ہے کہ شبھمن گل اپنی ریکوری جاری رکھیں گے اور ٹیم کے ساتھ گوہاٹی کا سفر کریں گے جہاں میڈیکل ٹیم مسلسل ان کی نگرانی کرے گی۔ تاہم کھیلنے کے امکانات فی الحال نظر نہیں آتے ہیں۔

ٹیم انڈیا پر دباؤ

جنوبی افریقہ نے پہلا ٹیسٹ 30 رنز سے جیت کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ ایسے میں گوہاٹی ٹیسٹ بھارت کے لیے کھیلو یا مرو جیسا مقابلہ بن گیا ہے۔ میچ سے پہلے ٹیم نے ایڈن گارڈنز میں پریکٹس سیشن کیا، جس میں سائی سُدرشن، دھروو جوریل، آکاش دیپ، رویندر جڈیجا اور دیودت پڈیگل شامل تھے۔ سبھی کھلاڑی ضرورت پڑنے پر کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

گوہاٹی ٹیسٹ میں پہلی مرتبہ تبدیل ہوا  شیڈول

اس ٹیسٹ میچ میں ایک اور دلچسپ تبدیلی دیکھنے کو ملے گی۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار لنچ سے پہلے ٹی بریک رکھا جائے گا۔ میچ ہر روز صبح 9 بجے شروع ہوگا اور شام 4 بجے تک ختم کر دیا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read