Bharat Express

سابق آئی پی ایس افسر کے کے مشرا بنے بی سی سی آئی اینٹی کرپشن یونٹ کے نئے سربراہ

سابق آئی پی ایس افسر کے کے مشرا کو سال 2026 تک بی سی سی آئی کی اینٹی کرپشن یونٹ کا نیا سربراہ نامزد کیا گیا ہے۔

Image Credit- BCCI

نئی دہلی: ہریانہ کیڈر کے سابق آئی پی ایس افسر کے کے مشرا کو تین سال کے لئے ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کی بدعنوانی مخالف یونٹ کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ ہریانہ کے سابق ڈی جی پی مشرا، 2020 میں سروس سے ریٹائرڈ ہوئے تھے۔ وہ شبیر کھنڈ والا کی جگہ لیں گے، جنہوں نے تین سال کی اپنی مدت کار مکمل کرلی ہے۔

ریٹائرڈ آئی پی ایس کے کے مشرا کے پاس انسداد بدعنوانی مہم، تفتیشی کام اورفیلڈ پولیسنگ کا بھرپورتجربہ ہے۔ اس وقت وہ ہریانہ پولیس شکایت کمیشن کے رکن ہیں۔

بھارتیہ کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے سکریٹری جے شاہ نے پہلے ہی انہیں تقرری خط بھیج دیا ہے اور ان کے جولائی سے کام کاج سنبھالنے کی امید ہے۔ کے کے مشرا کو 2026 تک مقرر کیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔