حارث رؤف سب سے تیز 50 وکٹ لینے والے گیند بازوں کی فہرست میں شامل ہوگئے۔
Asia Cup 2023: ایشیا کپ میں پاکستان کے تیز گیند باز حارث رؤف قاتلانہ گیند بازی کر رہے ہیں۔ سپر-4 کے پہلے مقابلے میں انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف شروعاتی 2 وکٹ اپنے نام کرلئے۔ محمد نعیم اورتوحید ہردائے کو آؤٹ کرنے کے ساتھ ہی حارث رؤف نے اپنے نام ایک بڑا ریکارڈ درج کرالیا ہے۔ وہ ونڈے میں پاکستان کے لئے سب سے تیز 50 وکٹ لینے والے چوتھے گیند باز بن گئے ہیں۔
حارث رؤف نے ثقلین مشتاق کو پیچھے چھوڑ دیا
حارث رؤف نے پاکستان کے لئے سب سے تیز 50 وکٹ لینے کے معاملے میں عظیم گیند باز رہے ثقلین مشتاق کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ثقلین مشتاق نے 28 میچوں میں 50 وکٹ حاصل کئے تھے۔ جبکہ حارث رؤف نے 27 میچوں میں ہی یہ کارنامہ انجام دے دیا ہے۔ اس فہرست میں تیز گیند باز حسن علی سب سے اوپر ہیں، جنہوں نے ونڈے میں پاکستان کے لئے صرف 24 میچوں میں ہی 50 کامیابی حاصل کرلی تھی۔
Haris Rauf 🤝 Waqar Younis pic.twitter.com/9tfTAJPqkK
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) September 6, 2023
سب سے تیز 50 وکٹ لینے والے گیند بازوں کی فہرست
حسن علی نے 24 میچ میں 50 وکٹ حاصل کئے جبکہ شاہین آفریدی نے 25 میچ میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ اس کے علاوہ وقار یونس اور حارث رؤف نے 27-27 میچوں میں یہ کامیابی حاصل کی۔ جبکہ ثقلین مشتاق نے 28 میچوں میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔
50 ODI wickets for Haris Rauf ⚡
He is the joint-third fastest in matches to the milestone for Pakistan pic.twitter.com/kRhrnle4wI
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) September 6, 2023
میچ کی صورتحال
ایشیا کپ کے سپر-4 کے پہلے مقابلے کی بات کریں تو پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔ لاہور میں کھیلے جا رہے اس مقابلے میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کرپہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کے خلاف بنگلہ دیش کا اسکور 21 اوور میں 105 رن ہوگیا ہے۔ جبکہ اس کے 4 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے ہیں۔