England Squad For PAK Test Series: انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے جمعرات (6 اگست) کوپاکستان کے خلاف ہونے والی تین میچوں کی ٹسٹ سیریزکے شروعاتی 2 مقابلوں کے لئے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ بین اسٹوکس کے ریٹائرمنٹ کے بعد یہ انگلینڈ کی پہلی ٹسٹ سیریزہے، جس میں نئے کپتان جوروٹ کمان سنبھالتے ہوئے نظرآئیں گے۔ ٹیم میں 4 کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہے۔ انگلینڈ کی سرزمین پرکھیلی جانے والی سیریزکی شروعات 19 اگست سے ہوگی۔
ٹیم میں ڈین لارنس، اولی پوپ، برائیڈن کارس اورسیم کک کے طورپر4 کھلاڑی واپس لوٹے ہیں۔ کاونٹی چمپئن شپ کے ڈویژن ون میں لیڈنگ رن اسکوررکڈین لارنس ٹیم میں دوبارہ موقع دیا گیا ہے۔ سیم کُک نے گزشتہ گرمیوں میں زمبابوے کے خلاف ایک ٹسٹ میچ کھیلا تھا۔ وہیں، برائیڈن کارس اوراولی پوپ کی آسٹریلیا میں گزشتہ سردیوں میں ہوئی ایشیزسیریزکے بعد واپسی ہورہی ہے۔
جیکب بیتھل کی چوٹ نے بڑھائی پریشانی
آل راونڈرجیکب بیتھل کوگزشتہ ماہ ہندوستان کے خلاف کھیلی گئی ونڈے سیریزمیں گھٹنے کی چوٹ لگی تھی، جس کے سبب وہ پوری پاکستان ٹسٹ سیریزسے باہررہیں گے۔ جیکب بیتھل کی جگہ جارڈن کاکس کھیلتے ہوئے دکھائی دیں گے۔ کاکس نے اس گرمی کی شروعات میں کیا اوول میں نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا ٹسٹ ڈیبیوکیا تھا۔ سیریز کا پہلا ٹسٹ لیڈس کے ہیڈنگلے میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹسٹ لندن کے تاریخی لارڈس میدان پرہوگا۔ تیسرا اورآخری ٹسٹ برمنگھم ایجبسٹن میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان کے خلاف ٹسٹ سیریزکے لئے انگلینڈ کا اسکواڈ
جو روٹ (کپتان)، جوفرا آرچر، گس ایٹکنگسن، شعیب بشیر، ہیری بروک، برائیڈن کارس، سیم کک، جارڈن کاکس، بین ڈکیٹ، میتھیو فشر، ایمیلیو گے، ڈین لارنس، اولی پوپ، اولی رابنسن، جیمی اسمتھ، جوش ٹونگ۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

