Bharat Express

World Cup 2023: ورلڈ کپ 2023 میں انگلینڈ نے کھولا جیت کا کھاتہ، بنگلہ دیش کو بڑے فرق سے ہرایا

World Cup 2023: بنگلہ دیش کے سامنے جیتنے کے لئے 365 رنوں کا ہدف تھا، لیکن شکیب الحسن کی ٹیم 48.2 اوور میں محض 227 رنوں پر سمٹ گئی۔ اس طرح جوس بٹلر کی ٹیم کو پہلی جیت ملی۔

انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو 123 رنوں سے ہراکر اپنی جیت کا کھاتہ کھولا۔

ENG vs BAN Match Report: ورلڈ کپ 2023 میں انگلینڈ نے جیت کا کھاتہ کھول لیا ہے۔ انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو 137 رنوں کے بڑے فرق سے ہرا دیا ہے۔ بنگلہ دیش کے سامنے مقابلہ جیتنے کے لئے 365 رنوں کا ہدف تھا، لیکن شکیب الحسن کی ٹیم 48.2 اووروں میں محض 227 رنوں پر سمٹ گئی۔ اس طرح جوس بٹلر کی قیادت والی دفاعی چمپئن انگلینڈ نے پہلی جیت درج کی۔ اس سے پہلے انگلینڈ کو نیوزی لینڈ کے خلاف 9 وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

لٹن داس اور مشفق الرحیم نے بچائی عزت

بنگلہ دیش کے لئے سلامی بلے باز لٹن داس نے سب سے زیادہ رن بنائے۔ اس وکٹ کیپر بلے باز نے 66 گیندوں پر 76 رن بنائے۔ انہوں نے اپنی اننگ میں 7 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ حالانکہ اس کے بعد بنگلہ دیشی بلے باز مسلسل آؤٹ ہوتے رہے۔ مشفق الرحیم نے 64 گیندوں پر 51 رنوں کا تعاون دیا۔ جبکہ توحید ہردوئی نے 61 گیندوں پر 39 رنوں کی اننگ کھیلی۔ بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن سمیت مہندی حسن، نجم الحسین شنٹو اور تنجید حسن جیسے بلے بازوں نے مایوس کیا۔

 انگلینڈ کے لئے ریس ٹاپلے نے سب سے زیادہ 4 وکٹ حاصل کئے۔ ریس ٹیپلے نے 10 اوور میں 43 رن دے کر 4 وکٹ اپنے نام کیا۔ کرس ووکس کو 2 کامیابی ملی۔ اس کے علاوہ مارک ووڈ، عادل رشید، سیم کرن اور لیم لیونگسٹون نے 1-1 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

انگلینڈ نے بنایا تھا 364 رنوں کا ہمالیائی اسکور

پہلے بلے بازی کرنے اتری انگلینڈ کی ٹیم نے 50 اووروں میں 9 وکٹ کے نقصان پر364 رن بنائے تھے۔ انگلینڈ کے لئے سلامی بلے باز ڈیوڈ ملان نے 107 گیندوں پر 140 رنوں کی اننگ کھیلی۔ جبکہ جو روٹ نے 68 گیندوں پر 82 رنوں کا تعاون دیا۔ وہیں جانی بیرسٹو نے 59 گیندوں پر 52 رن بنائے۔ بنگلہ دیش کے لئے مہندی حسن نے سب سے زیادہ 4 وکٹ حاصل کئے۔ جبکہ شرف الاسلام نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس کے علاوہ تسکین احمد اور شکیب الحسن نے 1-1 وکٹ اپنے نام کیا۔

بھارت ایکسپریس۔