Bharat Express DD Free Dish

BCCI Controls ICC: ”بی سی سی آئی کے اشاروں پرناچتا ہے آئی سی سی“، کرکٹرکے بیان سے مچ گیا ہنگامہ، ٹرافی جیتنے پربھی توڑی خاموشی

جنوبی افریقہ کے اسپنر سائمن ہارمر نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو بھارتیہ کرکٹ کنٹرول بورڈ کے ذریعہ کنٹرول کیا جاتا ہے۔

جنوبی افریقہ کے اسپنرسائمن ہارمرنے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا کنٹرول بٹن بھارتیہ کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے پاس ہے۔ واضح لفظوں میں کہا جائے توآئی سی سی سبھی کام بی سی سی آئی کے اشاروں پرکرتا ہے۔ اس کے ساتھ ہارمرنے بتایا کہ اس کہانی کوکیسے بدلا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقہ نے گزشتہ سال فائنل میں آسٹریلیا کوہراکرورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کا خطاب جیتا تھا۔

سائمن ہارمرکا ماننا ہے کہ ہندوستان کی کمرشیل اورایڈمنسٹریٹیوکی طاقت انہیں کھیل کی سمت طے کرنے میں اہل بناتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس بارے میں ایک کھلاڑی کے طورپرکیا کیا جاسکتا ہے۔ دی گارجین سے بات کرتے ہوئے سائمن ہارمرنے کہا،”کمرشیل پاورکے سبب ان کے پاس طاقت ہے۔ آئی سی سی کوبی سی سی آئی کنٹرول کرتا ہے۔ تاہم کیا کرسکتے ہیں؟ ایک کھلاڑی کے طورپرآپ صرف وہی چیزیں قابوکرسکتے ہیں، جوقابوکرنے کے لائق ہوتی ہیں۔ کہانی کوبدلنے والی اکلوتی چیز ٹرافی جیتنا ہی ہے۔“

گزشتہ سال ہندوستان کے خلاف کھیلا تھا ٹسٹ

واضح رہے کہ سائمن ہارمرگزشتہ سال ہندوستان دورے پرکھیلی گئی دومیچوں کی سیریزمیں جنوبی افریقہ افریقہ نے دونوں مقابلے جیت کرسیریزپراپنا نام لکھوایا تھا۔ سیریزمیں ہارمرنے 17 وکٹ لے کرجنوبی افریقہ کوجیت دلانے میں اہم تعاون دیا تھا۔

سائمن ہارمرکا انٹرنیشنل کیریئر

واضح رہے کہ سائمن ہارمرجنوبی افریقہ کے لئے صرف ٹسٹ کھیلتے ہیں۔ اب تک اپنے بین الاقوامی کیریئرمیں سائمن نے 14 ٹسٹ کھیل لئے ہیں۔ ان میچوں کی 24 اننگوں میں گیند بازی کرتے ہوئے انہوں نے 21.79 کی اوسط سے 69 وکٹ حاصل کئے ہیں، جس میں ان کی بہترین کارکردگی 101 رن خرچ کرکے 9 وکٹ حاصل کیا۔ اس دوران 2 بار 5 وکٹ لینے کا ریکارڈ بھی اپنے نام درج کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read